• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی

شائع October 11, 2021
آریان خان کو تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک
آریان خان کو تین اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا—فائل فوٹو: فیس بک

منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر گوری خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے دائر کردہ درخواستِ ضمانت پر آج 11 اکتوبر کو سماعت نہ ہوسکی۔

آریان خان 3 اکتوبر سے گرفتار ہیں اور انہیں 7 اکتوبر کو میٹروپولیٹین عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، جس کے بعد ان کے وکلا نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

ان کی درخواست پر 11 اکتوبر کو سماعت کا امکان تھا لیکن اب ان کی درخواست پر 13 اکتوبر کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق آریان خان کے وکلا نے 9 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس کے لیے آج وہ عدالت میں بھی پیش ہوئے مگر ان کی درخوست پر سماعت نہ ہوسکی۔

بعد ازاں آریان خان کے وکلا اور نارکوٹکس فورس کے وکلا نے تصدیق کی کہ ضمانت کی درخواست پر 13 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 13 اکتوبر کو آریان خان سمیت ان کے ساتھ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا اور نوپور سریکا سمیت مجموعی طور پر 4 افراد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

وکلا نے بتایا کہ اگر عدالتی شیڈول کے مطابق چاروں افراد کی درخواست ضمانت کی سماعت ممکن نہ ہوسکی تو صرف آریان خان کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔

اسی حوالے سے ویب سائٹ ’دی اسکرول‘ نے بتایا کہ آریان خان کی درخواست پر 13 اکتوبر کی دو پہر کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوگی، جہاں ممکنہ طور پر نارکوٹکس فورس حکام ان کی ضمانت کی مخالفت کے لیے درخواست دائر کریں گے۔

سیشن کورٹ سے قبل میٹروپولیٹن کورٹ نے آریان خان کی ضمانت درخواست 7 اکتوبر کو مسترد کی تھی اور انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

آریان خان کو گرفتار ساتھیوں کے ہمراہ 8 اکتوبر کو ممبئی کے آرتھر جیل جب کہ ان کے ساتھ گرفتار دو خواتین منمن دھمیچا اور نوپور سریکا کو خواتین کے جیل بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آریان خان کا منشیات استعمال کرنے کا اعتراف

دوسری جانب ’انڈیا ٹوڈے‘ نے 9 اکتوبر کو اپنی ایک رپورٹ میں نارکوٹکس فورس کی چارج شیٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ آریان خان نے انسداد منشیات فورس کی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس 6 گرام منشیات تھی، جسے وہ کروز پارٹی میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3 اکتوبر کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

آریان خان اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ مذکورہ سب لوگ کروز پارٹی میں منشیات استعمال کر رہے تھے، کروز شپ میں ان کے علاوہ بھی تقریبا ڈیڑھ ہزار لوگ موجود تھے۔

ادھر نارکوٹکس فورس نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو بھی بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 9 اکتوبر کو سمن جاری کیا تھا، انسداد منشیات فورس کو شبہ ہےکہ اداکار کے ذاتی ڈرائیور نے ان کے بیٹے کو کروز پارٹی میں منشیات پہنچائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024