• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

شاندار مقابلے کے بعد سجاد نے قومی اسنوکر چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

شائع October 12, 2021
رواں سال ڈومیسٹک ایونٹ میں یہ سجاد کی دوسری کامیاب فتح تھی— وائٹ اسٹار
رواں سال ڈومیسٹک ایونٹ میں یہ سجاد کی دوسری کامیاب فتح تھی— وائٹ اسٹار

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اسپورٹ کمپلکس میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں تجربہ کار محمد سجاد نے نوجوان کھلاڑی احسن کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6-7 سے فتح اپنے نام کرلی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ میچوں میں آصف اور بابر مسیح کو شکست دینے والے پنجاب کے کھلاڑی احسن نے 0-1، 1-2، 1-3 اور 2-4 کی برتری حاصل کی تھی جسے بعد ازاں پنجاب سے ہی تعلق رکھنے والے سجاد نے 4-4 سے برابر کردیا۔

مقابلے کے دوران احسن نے 4-5 سے فتح حاصل کی لیکن اگلے ہی سیٹ میں سجاد نے مقابلہ 5-5 سے برابر کردیا، بعدازاں احسن نے 11ویں فریم میں برتری حاصل کی لیکن وہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور سجاد نے انہیں ایک زبردست میچ کے بعد 121 پوائنٹس بنا کر مقابلہ 6-6 سے برابر کیا۔

اس کے بعد سجاد نے اگلا فریم بھی جیت کر 46 ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسنوکر چمپیئن شپ: آصف، شاہد ناک آوٹ مرحلے میں پہنچ گئے

اس سے قبل سجاد نے متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل کررکھے تھے، وہ سال 2008، 2010 اور 2017 میں قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

ڈان سے بات کرتے ہوئے سجاد کا کہنا تھا کہ ‘میں ٹائٹل جیتنے کے لیے پُراعتماد تھا اور خوش قسمتی سے مجھے فائنل فریم میں فائدہ اٹھانے کا موقع ملا’۔

سجاد نے حال ہی میں انڈر 17 کا ٹائٹل جیتے والے احسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ان کو حدود مواقع فراہم کیے اور فائنل کو مشکل بنا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024