• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

بڑی اداکاراؤں کے مسترد کیے جانے کے بعد ’ڈائن‘ کا کردار ملا، امر خان

شائع October 14, 2021
آج تک لوگ خوبصورت ڈائن قرار دیتے ہیں، امر خان—اسکرین شاٹ
آج تک لوگ خوبصورت ڈائن قرار دیتے ہیں، امر خان—اسکرین شاٹ

مقبول ڈرامے ’بیلا پور کی ڈائن‘ میں ڈائن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ امر خان نے کہا ہے کہ بڑی اور معروف اداکاراؤں کی جانب سے کردار کو مسترد کیے جانے کے بعد انہیں مذکورہ کردار کی پیش کش کی گئی۔

’بیلا پور ڈائن‘ کو 2018 کے وسط سے 2019 کے اختتام تک ’ہم ٹی وی‘ پر نشر کیا گیا تھا، مذکورہ ڈرامے میں امر خان نے ’ڈائن‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ڈرامے میں ’ڈائن‘ کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے حال ہی میں امر خان نے ’ٹو بی آنیسٹ‘ شو میں بات کی اور بتایا کہ ان سے قبل مذکورہ کردار کے لیے بڑی اور معروف اداکاراؤں سے رابطے کیے گئے تھے۔

امر خان نے بتایا کہ ہدایت کار صیفی حسن کی جانب سے پیش کش کیے جانے پر انہوں نے ’ڈائن‘ کا کردار قبول کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہدایت کار نے پہلے ہی انہیں بتادیا تھا کہ ’ڈائن‘ کا کردار یا تو ان کی پہچان بنے گا یا پھر لوگ انہیں مذکورہ کردار کی وجہ سے تنگ کرتے رہیں گے۔

امر خان نے ایک سوال کے جواب میں واضح کیا کہ ’ڈائن‘ کے کردار کو نبھانے کی پیش کش تقریباً تمام بڑی اداکاراؤں نے مسترد کردی تھی، جس کے بعد ڈرامے کی ٹیم نے نئے چہرے کو تلاش کیا اور انہیں پیش کش کی گئی۔

انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان سے قبل ’ڈائن‘ کے کردار کی پہلے کن اداکاراؤں کو پیش کش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ امر خان طوفان میں رپورٹنگ کرنے والی صحافی کی معترف

امر خان نے دعویٰ کیا کہ ’ڈائن‘ کا کردار ادا کرنے کے بعد اب تک لوگ سوشل میڈیا پر کمنٹس میں انہیں ’خوبرو و پرکشش ڈائن‘ قرار دیتے رہتے ہیں اور وہ خوش ہیں کہ لوگ انہیں خوبصورت ڈائن کہتے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں امر خان نے واضح کیا کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیں کہا کہ وہ عامر لیاقت کے ساتھ فلم کرنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کے نام سے منسوب بیان غلط ہے، انہوں نے کبھی بھی یہ نہیں کہا کہ وہ عامر لیاقت کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

ٹی وی سے فلموں میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں فلموں میں کام کے لیے بڑی محنت کرنی پڑی اور تین سال کی محنت کے بعد انہیں اچھی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا۔

امر خان کا کہنا تھا کہ یہ صرف باتیں ہیں کہ کوئی بھی اداکارہ راتوں رات ٹی وی سے فلموں میں آجاتی ہے، سچ تو یہ ہے کہ شوبز انڈسٹری میں اچھا کام کرنے کے لیے کئی سال تک محنت کرنی پڑتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں امر خان نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا کوئی بھی دوست نہیں ہے لیکن انہوں نے اداکارہ صبور علی کو اپنی بہترین سہیلی قرار دیا۔

امر خان نے امرتا پریتم کے پنجابی ناول ’پنجر‘ کے ماخوذ اسی نام سے آمنہ مفتی کے لکھے گئے ڈرامے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس میں انہوں ایک ایسی ہندو لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جو بعد ازاں مذہب تبدیل کرکے مسلمان بن جاتی ہیں۔

امر خان نے 2014 سے قبل اداکاری کا آغاز کیا لیکن انہیں سب سے زیادہ شہرت انعام حسن کے لکھے گئے ہارر ڈراما ’بیلاپور کی ڈائن‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ’ڈائن‘ کا کردار ادا کیا تھا۔

امر خان اب تک ایک درجن کے قریب ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں اور جلد ہی ان کی پہلی فلم ’دم مستم‘ بھی ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024