• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار’ کا ٹریلر جاری

شائع October 17, 2021
یہ ٹیلی فلم 23 اکتوبر  کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ
یہ ٹیلی فلم 23 اکتوبر کو ریلیز ہوگی—اسکرین شاٹ

پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی فلم ’ایک ہے نگار‘ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔

ٹیلی فلم ’ایک ہے نگار’ کا ٹریلر گزشتہ روز یوٹیوب سمیت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ریلیز کیا گیا۔

اس ٹیلی فلم میں خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کرنے والی سپر اسٹار ماہرہ خان نے خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

مزید پڑھیں: پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل پر بنی فلم ’ایک ہے نگار‘ کی ریلیز کا اعلان

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’اس پروجیکٹ کے لیے کائنات کی بہت مشکور ہوں یہ تجربہ، یہ کردار، اس بار۔۔۔ میں امید اور دعا کرتی ہوں کہ ہم نے جنرل نگار کی زندگی کے ساتھ انصاف کیا’۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں ٹیلی فلم کی ٹیم سے وابستہ شخصیات و پروڈیوسرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔

لگ بھگ 2 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ٹریلر میں تھری اسٹار جنرل نگار جوہر کی ابتدائی زندگی سے لے کر ان کے لیفٹیننٹ جنرل بننے تک کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔

اس ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کیریئر کے دوران انہیں پیش آنے والے چیلنجز، مشکلات اور ان سب سے نمٹنے کے بعد ان کی کامیابیوں کو بھرپور انداز میں دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان اسکرین پر پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل بننے کو تیار

مذکورہ ٹیلی فلم کے ٹیزرز رواں برس اگست میں ریلیز کیے گئے تھے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ ممکنہ طور پر ٹیلی فلم کو ستمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

چند روز قبل فلم کی ٹیم نے اس کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے اسے رواں ماہ 23 اکتوبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ماہرہ خان اور ٹیلی فلم کی پروڈیوسر نینا کاشف سمیت اسے نشر کرنے والے ٹی وی چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹس میں تصدیق کی گئی کہ ’ایک ہے نگار‘ کو رواں ماہ کے اختتام تک نشر کیا جائے گا۔

![اس ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے—اسکرین شاٹ

](https://i.dawn.com/primary/2021/10/616bd42833bbb.jpg)

’ایک ہے نگار‘ کی کہانی معروف لکھاری عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں۔

مزید پڑھیں: مداح ماہرہ خان کو لیفٹیننٹ جنرل نگار کے روپ میں دیکھ کر ناخوش

ٹیلی فلم میں جہاں ماہرہ خان فوجی خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی، وہیں وہ اس کی شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

بلال اشرف ان کے شوہر جوہر علی خان کے کردار میں  نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ
بلال اشرف ان کے شوہر جوہر علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے—اسکرین شاٹ

‘ایک ہے نگار‘ کو نینا کاشف اور ماہرہ خان نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’سول فرائے‘ پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

ٹیلی فلم میں ماہرہ خان، لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر اور بلال اشرف ان کے شوہر جوہر علی خان کے کردار میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ بلال اشرف، مذکورہ کردار سے چھوٹی اسکرین پر ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، اس سے قبل وہ فلموں میں اداکاری کرتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024