• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آئرلینڈ کو شکست، سری لنکا سپر 12 میں پہنچ گیا

شائع October 21, 2021
ونندو ہسارنگا ڈی سلوا نے 38 گیندوں پر اپنی پہلی نصف سنچری بنائی—اے ایف پی
ونندو ہسارنگا ڈی سلوا نے 38 گیندوں پر اپنی پہلی نصف سنچری بنائی—اے ایف پی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سری لنکا نے ونندو ہسارنگا ڈی سلوا کی بہترین آل راؤنڈر کارکردگی کی مدد سے آئرلینڈ کو باآسانی 70 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر 12 کے لیے کو الیفائی کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ونندو ہسارنگا نے 71 اور پاتھُم نسانکا 61 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ پر بہترین شراکت داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 123 رنز بنائے جبکہ سری لنکن ٹیم نے 7 وکٹوں پر 171 رنز کا مجموعی اسکور بنایا تھا۔

سری لنکن ٹیم کو اننگز کے آغاز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب پال اسٹرلنگ نے اننگز کے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر صفر رن پر کوشل پرپرا کو واپس پویلین بھیج دیا، اس وقت سری لنکن ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر صرف 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021: پاکستان، بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

جس کے بعد جوش لٹل نے 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے دنیش چندیمل اور آوشکا فرنینڈو کو واپس بھیج دیا۔

ان کے بعد بلے بازی کی ذمہ داری سنبھالنے والے سری لنکن آل راؤنڈر ونندوہسکارنگا نے مخالف ٹیم پر بھرپور حملہ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے لیے قابل دفاع مجموعے کی بنیاد رکھی اور اسپینر سمی سنگھ کی گیندوں پر مسلسل چار چوکے لگائے۔

انہوں نے 38 گیندوں پر اپنی پہلی نصف سنچری بنائی اور آئرلینڈ کے باؤلرز کو پریشان کردیا، انہوں نے اپنی اننگز میں مارک ایڈیئر کی گیند پر ایک چھکا بھی لگایا۔

پاتھُم نسانکا نے بھی زبردست مقابلہ کیا اور مختصر طرز کے کرکٹ میں نصف سنچری بنائی، ان کی 47 گیندوں کی اننگز میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے 'بیٹسمین' کو 'بیٹر' میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

سری لنکا کی جانب سے اسپینر مہیش تھکشانا نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کی اور باؤلرز نے بھر پور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 18.3 اوورز میں 101 رنز پر آؤٹ کردیا۔

آئر لینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے اپنے 4 اوورز کے دوران پاتھُم نسانکا کو بھی پویلین بھیجا۔

مارک ایڈئیر کی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میں 50 وکٹ حاصل کرنے سے قبل سری لنکا کے وکٹ کیپر داسن شناکا نے ناقابل شکست 11 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور بالآخر مارک کی گیند پر آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے 71 رنز بنانے والے ونندوہسارنگا میچ کے بہترین کھلاڑی رہے جبکہ پاتھُم نسانکا نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

مزید پڑھین: بھارت میں ٹی20 ورلڈ کپ مکمل پروٹوکول کے ساتھ ہوگا یا یو اے ای میں ہوگا، احسان مانی

مقابلے میں ناکام ہونے والی آئرلینڈ کی ٹیم کی جانب سے کپتان اینڈی بلبرنی نے سب سے زیادہ 41 رنز بنائے اور کرٹس کمبر 24 رنز بنا سکے، ان کے علاوہ آئرش ٹیم کا کوئی بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہیں کرسکا۔

آئرش ٹیم سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کو عبور کرنے میں ناکام رہی اور 101 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024