• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

دیوالی کا اشتہار: پاکستانی ڈیزائنر کے تیار کردہ شاہ رخ خان کے لباس کے چرچے

شائع October 25, 2021
شاہ رخ خان کی جانب سے اشتہاری مہم کے لیے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کرنے کی اطلاع خود فراز منان  نے دی—فوٹو: یوٹیوب/اسکرین
 شاٹ
شاہ رخ خان کی جانب سے اشتہاری مہم کے لیے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کرنے کی اطلاع خود فراز منان نے دی—فوٹو: یوٹیوب/اسکرین شاٹ

بولی وڈ کنگ خان شاہ رخ نے حال ہی میں بھارت کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ایک اشتہار میں پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہنا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

یہ اشتہار برطانوی چاکلیٹ بنانے والی کمپنی کیڈبری نے دیوالی کے موقع پر جاری کیا تھا جس کا مقصد چھوٹے کاروباری افراد کی مدد کرنا تھا۔

اس اشتہار کے لیے کیڈبری نے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا تھا اور انہیں اپنا ایمبیسیڈر قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کپڑوں کے اشتہار میں ’اردو‘ کے استعمال پر بھارتی انتہاپسند ناراض

اشتہار میں دکھایا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لگنے والے لاک ڈاؤن نے دنیا بھر کی طرح بھارت میں بھی چھوٹے کاروباروں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔

اس اشتہار میں ایک دکاندار کہتے ہیں کہ ’یہ لاک ڈاؤن میری زندگی کا ایک مشکل وقت تھا، میرا مطلب ہے کہ میں نے برا وقت تو پہلے بھی دیکھا ہے لیکن یہ وقت بدترین تھا‘۔

اشتہار میں کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ چھوٹے کاروباری افراد کی مدد کرنے کے لیے انہوں نے ’بھارت کے سب سے بڑانڈ ایمبیسیڈر‘ شاہ رخ خان کو ان کاروباری افراد کا برانڈ ایمبیسیڈر بنا دیا ہے۔

ویڈیو میں شاہ رخ نے جو سفید رنگ کی رائل جیکٹ پہنی ہوئی ہے وہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منان نے تیار کی تھی۔

اس جیکٹ پر فلورل موٹفز اور جیومیٹریکل اشکال بنی ہوئی ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے اشتہاری مہم کے لیے پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کرنے کی اطلاع خود فراز منان نے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ’کنیا دان نہیں کنیا مان‘ عالیہ بھٹ کے اشتہار پر کنگنا رناوٹ کی تنقید

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اسٹوری میں لکھا کہ ’جی ہاں، شاہ رخ نے فراز منان کا انتخاب کیا ہے’۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ماضی میں بھی سرحد پار فنکاروں کی جانب سے فراز منان کے تیار کردہ لباسوں کا انتخاب کیا جاتا رہا ہے۔

بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ان کے لان کلیکشن کی ماڈلنگ کی تھی 2018 مصالحہ ایوارڈز میں بھی ان کے برانڈ کی ماڈلنگ کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024