• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

آریان کی رہائی کے لیے 14 شرائط، 30 اکتوبر کو جیل سے آزادی کا امکان

شائع October 29, 2021
آریان خان بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
آریان خان بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں انسداد منشیات فورس کی جانب سے گرفتار کیے گئے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے باوجود انہیں جیل سے رہائی نہ مل سکی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’نیوز 18‘ کے مطابق عدالت نے 28 اکتوبر کو ہی آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی مگر انہیں 29 اکتوبر کو بھی جیل سے رہائی نہ مل سکی اور امکان ہے کہ وہ 30 اکتوبر تک جیل سے رہا ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی ضمانت ہونے کے بعد جیل کی کاغذی کارروائیاں نامکمل ہونے کی وجہ سے 29 اکتوبر کو آریان خان جیل سے رہا نہ ہوسکے۔

آریان خان ممبئی کے آرتھر جیل میں عدالتی ریمانڈ پر ہیں اور جیل دفاتر کے اوقات شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوتے ہیں مگر شاہ رخ خان کے وکلا نے اوقات ختم ہونے سے قبل ضروری کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔

عدالت نے آریان خان کی درخواست کی منظوری 28  اکتوبر کو دی تھی—فوٹو: ٹوئٹر
عدالت نے آریان خان کی درخواست کی منظوری 28 اکتوبر کو دی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان کے والدین اور وکلا نے تقریباً تمام کاغذات مکمل کرلیے ہیں اور انہیں 30 اکتوبر کی دوپہر سے قبل تک جیل میں جمع کروایا جائے گا، جس کے بعد سہ پہر تک آریان خان آزاد ہوسکیں گے۔

دوسری جانب ’ٹائمز ااف انڈیا‘ نے بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے 14 شرائط پر آریان خان کی ضمانت درخواست قبول کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت کی جانب سے آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں اور ان کے وکلا کو بتایا گیا ہے کہ اگر ملزم نے 14 شرائط میں سے کسی بھی ایک شرط کو تسلیم نہ کیا یا ان پر عمل نہ کیا تو ان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے انسداد منشیات فورس عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔

آریان خان کی ضمانت کے لیے میڈیا سے بات نہ کرنے، ساتھ میں گرفتار ہونے والے ساتھیوں سے رابطہ نہ رکھنے، انسداد منشیات فورس سے تفتیش کے لیے مکمل تعاون کرنے اور اپنا پاسپورٹ بھی نارکوٹکس فورس کے ہاں جمع کروانے کی شرائط رکھی گئی ہیں۔

آریان خان کے ساتھ ماڈل منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی بھی ضمانت منظور ہوئی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
آریان خان کے ساتھ ماڈل منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی بھی ضمانت منظور ہوئی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

ان کی دیگر شرائط میں یہ بات بھی شامل ہے کہ وہ نارکوٹکس فورس کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کے لیے اثر و رسوخ کا استعمال نہیں کریں گے، ممبئی شہر چھوڑنے سے قبل انسداد منشیات فورس سے اجازت لیں گے اور ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری بھی دیں گے۔

انہیں عدالت نے مکمل طور پر میڈیا سے کیس سے متعلق بات کرنے سے بھی روکا ہے جب کہ انہیں کیس سے متعلق کوئی بھی معلومات سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرنے سے روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو 25 دن بعد ضمانت مل گئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر آریان خان پر 14 شرائط رکھی گئی ہیں، جن کی خلاف ورزی کی صورت میں نارکوٹکس فورس کو اختیار دیا گیا کہ وہ ان کی ضمانت منسوخ کروانے کےلیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کے علاوہ صرف منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی ضمانت درخواست منظور کی ہے جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کیے گئے باقی پانچ ملزمان تاحال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

نارکوٹکس فورس نے انہیں 3 اکتوبر کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

انہیں انسداد منشیات فورس یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

انتیس اکتوبر کو کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آریان خان جیل سے رہا نہ ہوسکے—فائل فوٹو: فیس بک
انتیس اکتوبر کو کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آریان خان جیل سے رہا نہ ہوسکے—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024