• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ارمیلا ماٹونڈکر بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع November 1, 2021
انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: فیس بک
انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا—فائل فوٹو: فیس بک

معروف بھارتی اداکارہ و سیاستدان ارمیلا ماٹونڈکر بھی عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئیں۔

ارمیلا ماٹونڈکر نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے’۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار رندھیر کپور بھی کورونا وائرس کا شکار

بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے‘۔

انہوں نے اپیل کی کہ ’میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں‘۔

ارمیلا نے مزید کہا کہ ’آپ تمام لوگوں سے بھی عاجزانہ درخواست ہے کہ دیوالی کے تہوار کے دوران اپنا خیال رکھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: دو ہفتوں میں کورونا سے بھارت کی 16 معروف شوبز شخصیات ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ برس کے عرصے میں بھارت کی متعدد شوبز شخصیات کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں جبکہ عالمی وبا کچھ کی موت کی وجہ بھی بنی۔

کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ،اکشے کمار، گوندا، کترینہ کیف، پریش راول، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا شامل ہیں۔

رواں برس مئی میں بھارت میں کورونا وائرس کی لہر کے زور پکڑنے کے بعد جہاں ایک دن میں سیکڑوں افراد لقمہ اجل بنے وہیں دو ہفتوں کے دوران 16 اداکار کورونا کے باعث چل بسے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر جبکہ 4 لاکھ سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024