• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کون کون ’پیسا‘ ایوارڈ لے اڑا؟

شائع November 6, 2021
سونیا حسین کو پہلی بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا—فوٹو: انسٹاگرام
سونیا حسین کو پہلی بار بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ملا—فوٹو: انسٹاگرام

دوسرے سالانہ ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) ایوارڈز کی تقریب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے ’جمیرہ مدینت ایرینا‘ ہال میں ہوئی۔

ایوارڈز تقریب میں مجموعی طور پر 24 ایوارڈز دیے گئے جب کہ دو ترک اداکاروں کو خصوصی ایوارڈز بھی دیے گئے۔

معروف ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل اور اسی ڈرامے میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کے لڑکپن کا کردار ادا کرنے والے اداکار ایمرے اوچپتے کو خصوصی انفلوئنسر ایوارڈز دیے گئے۔

’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق تقریب میں مجموعی طور پر 24 ایوارڈز دیے گئے، دو ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان پہلے ہی کیا گیا تھا مگر انہیں بھی تقریب میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔

اس بار فلم کی کیٹیگریز میں ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود مہوش حیات کو سینما انڈسٹری میں خدمات سر انجام دینے پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسپیشل ایوارڈز

’پیسا‘ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ - ہمایوں سعید

'پیسا‘ گلوبل آئیکون آف دی ایئر 2020 - حسن رحیم

'پیسا‘ یوتھ آئیکون آف دی ایئر 2020 - عمیر جسوال

گلوبل انفلوئنسر ایوارڈ - جلال آل ایمرے اوچتپے

کنٹری بیوشن آف سینما - مہوش حیات

ڈیجیٹل کانٹینٹ

بہترین انسٹاگرامر - رومیسا خان

بہترین سوشل میڈیا کامیڈین - سی بی اے ارسلان نصیر

یوٹیوبر آف دی ایئر - ڈکی بھائی

ولاگر آف دی ایئر - شاہ ویر جعفری

ٹک ٹاکر آف دی ایئر- جنت مرزا

فیشن

برائیڈل کوچیور ڈیزائنر آف دی ایئر - نومی انصاری

پریٹ آف دی پورٹر ڈیزائنر/ برانڈ آف دی ایئر - کھاڈی

ماڈل آف دی ایئر (میل اینڈ فی میل کرٹکس) - فہیم انصاری

پرومسنگ ماڈل آف دی ایئر - فائزہ اشفاق

میوزک

سنگر آف دی ایئر (جیوری) - آئمہ بیگ

سانگ آف دی ایئر - ’باری 2‘ بلال سعید، مومنہ مستحسن

ٹیلی وژن

بیسٹ ٹائٹل ٹریک او ایس ٹی - ’عشق کیا‘ عاصم اظہر (عشقیہ اے آر وائے)

بہترین ڈراما لکھاری - زنجبیل عاصم شاہ - صدقے تمہارے

بہترین ڈراما ہدایت کار - فاروق رند - پیار کے صدقے

بہترین ٹی وی سیریل - پیار کے صدقے

بہترین ٹی وی اداکار (پاپولر)

فیروز خان - عشقیہ

بہترین ٹی وی اداکار (جیوری)

محب مرزا - دشمن جان

بہترین ٹی وی اداکارہ (پاپولر)

سارا خان - ثبات

بہترین ٹی وی اداکارہ (جیوری)

سونیا حسین - سراب

سونیا حسین کو پہلی بار ایوارڈ ملا—اسکرین شاٹ
سونیا حسین کو پہلی بار ایوارڈ ملا—اسکرین شاٹ

بہترین معاون اداکار

احمد علی بٹ

بہترین معاون اداکارہ

عتیقہ اوڈھو

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024