• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پوپ فرانسس کا چرچ میں ریپ اسکینڈلز بے نقاب کرنے پر صحافیوں سے اظہارِ تشکر

شائع November 14, 2021
پوپ فرانسس نے کہا کہ ’میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ہمیں چرچ میں جو غلط ہوا اس کے بارے بارے میں بتایا—فائل فوٹو: رائٹرز
پوپ فرانسس نے کہا کہ ’میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ہمیں چرچ میں جو غلط ہوا اس کے بارے بارے میں بتایا—فائل فوٹو: رائٹرز

ویٹیکن سٹی: پوپ فرانسس نے مذہبی جنسی استحصال کے اسکینڈلز کو بے نقاب کرنے پر صحافیوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چرچ میں ہونے والی غلط حرکتوں کو سامنے لے کر آئے جو رومن کیتھولک چرچ نے ابتدائی طور پر چھپانے کی کوشش کی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس نے صحافت کو ’مشن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے نیوز رومز سے باہر نکلیں اور یہ دریافت کریں کہ بیرونی دنیا میں کیا ہو رہا ہے تاکہ اکثر آن لائن پائی جانے والی غلط معلومات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

مزیدپڑھیں: 1950-20 کے دوران 2 لاکھ سے زائد بچوں کو فرانسیسی پادریوں نے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، رپورٹ

پوپ فرانسس نے کہا کہ ’میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ ہمیں چرچ میں جو غلط ہوا اس کے بارے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ’قالین کے نیچے جھاڑو نہ دینے میں ہماری مدد کرنے کے لیے، اور اس آواز کے لیے جو آپ نے بدسلوکی کے متاثرین کو دی ہے، اس پر بہت بہت شکریہ‘۔

پوپ فرانسس دو صحافیوں رائٹرز کے فلپ پلیلا اور میکسیکو کے نوٹیسیروس ٹیلی ویسا کی ویلنٹینا الازراکی کے اعزاز میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کیا جنہوں نے اپنا طویل پیشہ ورانہ مدت ویٹیکن میں گزرا۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی چرچ میں 3 ہزار سے زائد 'پیڈوفائلز' کے کام کرنے کا انکشاف

جنسی استحصال کے اسکینڈلز 2002 میں سرخیوں میں آئے، جب امریکی روزنامہ بوسٹن گلوب نے کئی مضامین لکھے جس میں چرچ کے پادریوں کی جانب سے نابالغوں کے ساتھ بدسلوکی اور چرچ کے اندر ان واقعات کو چھپانے کے کلچر کو بے نقاب کیا۔

اس کے بعد سے کئی ممالک کے چرچ میں بے شمار اسکینڈلز سامنے آئے، حال ہی میں فرانس جہاں اکتوبر میں ایک بڑی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ فرانسیسی پادریوں نے گزشتہ 70 برس میں 2 لاکھ سے زیادہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

ناقدین نے پوپ فرانسس پر الزام لگایا کہ انہوں نے 2013 میں پوپ بننے کے بعد اسکینڈلز پر بہت سست ردعمل ظاہر کیا اور اپنے ساتھی پادریوں کی بات پر بدسلوکی کا نشانہ بننے والوں کے بارے میں یقین کیا۔

مزیدپڑھیں: بچوں کے ریپ کا الزام، کیتھولک چرچ کے اعلیٰ عہدیدار کو 6 سال قید کی سزا

2018 میں انہوں نے ماضی کی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کی اور عوامی طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہ وہ چلی میں ایک کیس کے بارے میں غلط تھے اور ساتھ ہی انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ چرچ دوبارہ کبھی بھی اس طرح کی غلطیوں کو چھپانے کی کوشش نہیں کرے گا۔

انہوں نے 2019 میں ایسے جرم کے خلاف ’جنگ‘ کا تقاضہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ جرم کو مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔

پوپ فرانسس نے زور دیا کہ صحافیوں کا ایک مشن ہے ’دنیا کی وضاحت کرنا، اسے کم مبہم بنانا، اس میں رہنے والوں کو اس سے خوف کم کرنا‘۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو ہمیشہ آن لائن رہنے کے ’ظلم سے بچنے‘ کی ضرورت ہے، ’سب کچھ ای میل، فون، یا اسکرین کے ذریعے نہیں بتایا جا سکتا‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024