• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

وکی کوشل و کترینہ کیف کی شادی کے لیے مہمانوں کی آمد

شائع December 7, 2021
کترینہ کیف کے اہل خانہ بھی شادی کے مقام پر پہنچ گئے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا، انسٹاگرام
کترینہ کیف کے اہل خانہ بھی شادی کے مقام پر پہنچ گئے—فوٹو: ٹائمز آف انڈیا، انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی کے لیے بھارت بھر سے مہمان ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور پہنچنا شروع ہوگئے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اداکارہ روینہ ٹنڈن، گلوکار شنکر مدھاون، گرداس مان، رنویر سنگھ، نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر، فلم ساز کبیر خان اور ملائکا اروڑا سمیت کئی شوبز شخصیات راجستھان پہنچ گئیں۔

’پنک ولا‘ اور ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی رپورٹس میں یہ بھی بتایا کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف بھی ضلع سوائی مدھوپور کے پرتعیش ’سکس سینز ریزورٹ‘ میں پہنچ چکے، جہاں ان کی شادی کی تقریبات ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق مجموعی طور پر 100 سے 120 افراد شادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے اور شادی کے لیے ریاست کرناٹکا سمیت دیگر ریاستوں سے تازی سبزیاں اور پھل بھی شادی کے مقام پر پہنچائے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب یہ رپورٹس بھی ہیں کہ شادی کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی کے تحت کچھ راستوں کو بند کرنے پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف ضلع سوائی مدھوپور میں پولیس شکایت بھی درج کروادی گئی۔

’انڈیا ڈاٹ کام‘ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کے خلاف شادی کی تقریبات کے لیے مندر کے راستے بند کرنے کے خلاف شکایت درج کروائی گئی۔

ادھر ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی تصاویر اور تقریبات کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور انہیں نشر کرنے کے حقوق فروخت کرنے کے لیے 100 کروڑ روپے کی پیش کش ہوئی ہے۔

رپورٹ میں دوسری شوبز ویب سائٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حقوق فروخت کرنے کے لیے بھاری معاوضے کی پیش کش کی۔

حیران کن بات یہ ہے کہ تاحال کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کی خبروں سے متعلق کوئی وضاحت یا تردید نہیں کی جب کہ ان کے اہل خانہ نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔

دونوں کی شادی کے حوالے سے بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز خبریں دی تھیں کہ کترینہ اور وکی کوشل نے 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی شب اسپیشل میرج ایکٹ 1954 کے تحت شادی کرلی تھی۔

مذکورہ ایکٹ 1954 دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کو قانونی اہمیت فراہم کرتا ہے، وکی کوشل ہندو جب کہ کترینہ کیف مذہب اسلام سے تعلق رکھتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024