• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
شائع December 13, 2021
دونوں نے 9 دسمبر کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 9 دسمبر کو شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ باربی ڈول کترینہ کیف کی شادی کی رسومات کی تصاویر اور ویڈیوز فروخت نہ ہوسکیں جس کی وجہ سے انہوں نے ان یادگار ویڈیوز اور تصویری لمحات کو خود ہی شیئر کرنا شروع کردیا ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے پرتعیش 700 سالہ تاریخی ’سکس سینس ریزورٹ‘ میں ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

شادی سے قبل دو ماہ سے بھارتی میڈیا ان کی شادی کی خبریں دیتا آ رہا تھا مگر کترینہ کیف اور وکی کوشل نے تمام افواہوں پر ایک لفظ بھی نہیں بولا تھا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں تھیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے شادی کے نشریاتی حقوق یعنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’ایمازون پرائم‘ کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردیا ہے، جس وجہ سے وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی بیان نہیں دے رہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

تاہم اب شادی ہوجانے کے بعد خود ہی دونوں شادی کی رسومات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

خبریں ہیں کہ کترینہ کیف اس وقت خود ہی اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر مفت میں شیئر کرنے پر مجبور ہوئیں جب کہ ان سے اسٹریمنگ ویب سائٹ نے تصاویر و ویڈیوز خریدنے سے انکار کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی شوبز ویب سائٹ ’فرسٹ پوسٹ‘ کے مطابق ایمازون پرائم کے ذرائع نے بتایا کہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نے جوڑے سے شادی کی نشریاتی حقوق خریدنے سے انکار کیا۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

رپورٹ میں ایمازون ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کی شادی کی ویڈیوز و تصاویر لیک ہونے کے بعد اسٹریمنگ ویب سائٹ نے نشریاتی حقوق خریدنے سے معذرت کی۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ویب سائٹ کی جانب سے شادی کی تصاویر و ویڈیوز نہ خریدے جانے کے بعد ہی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی تصاویر شیئر کیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

دونوں نے 9 دسمبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کرنے سے قبل 6 دسمبر کو اسپیشل میرج ایکٹ انڈیا 1954 کے تحت بھی کورٹ میرج کی تھی جو کہ دو مختلف مذاہب کے افراد کی شادی کو قانونی حیثیت فراہم کرتا ہے۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کترینہ کیف مسلمان ہیں جب کہ وکی کوشل کا تعلق ہندو مذہب سے ہے اور بھارت میں دونوں مذاہب کے اداکاروں کی شادیاں کوئی نئی بات نہیں۔

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Kareem Dec 13, 2021 05:50pm
جس کی زندگی اس کی مرضی، سمجھ نہیں ہمیں اپنی زندگی کے بجائے دوسروں زندگی کے بارے. میں سوچنے کا وقت کیسے ملتا ہے؟