• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اذان سمیع خان کے گانے ’اک لمحہ‘ میں نصف صدی پرانے کراچی کے مناظر

شائع December 27, 2021
گانے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
گانے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے اپنے پہلے سولو میوک ایلبم 'میں تیرا' کے تیسرے گانے ’اک لمحہ‘ کو ریلیز کردیا، جس میں نصف صدی پرانے کراچی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

اذان سمیع خان نے اپنے پہلے ایلبم کے دو گانے پہلے ہی جاری کیے ہیں، انہوں نے پہلا گانا ’میں تیرا‘ فروری جب کہ دوسرا ’تو‘ کو مئی 2021 میں ریلیز کیا تھا۔

اب موسیقار نے 7 ماہ بعد ایلبم کا تیسرا گانا ’اک لمحہ‘ ریلیز کردیا، جس میں وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع 63 موسیقاروں کے ساتھ پہلا میوزک ایلبم ریلیز کرنے کو تیار

’اک لمحہ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سندھ کے دارالحکومت کراچی کا 1960 کا دور دکھایا گیا ہے۔

گانے میں مایا علی گلوکار سے رومانس کرتی دکھائی دی ہیں—اسکرین شاٹ
گانے میں مایا علی گلوکار سے رومانس کرتی دکھائی دی ہیں—اسکرین شاٹ

گانے میں اس وقت کا سیکولر، آرٹ اور رومانس سے بھرپور اور ٹریفک کے شور سے آزاد کراچی دکھایا گیا ہے۔

گانے میں اس وقت کے کراچی کے معروف کلب ’روما شبانا‘ میں اذان سمیع خان کو پرفارمنس کرتے دکھایا گیا ہے اور اسی کلب میں لوگوں کو بے فکر ہوکر زندگی کو انجوائے کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اذان سمیع خان کے پہلے ایلبم کے دوسرے گانے کی جھلک

مایا علی کو گانے میں اذان سمیع خان سے رومانس کرتے دکھایا گیا ہے، جو کسی بڑے گھرانے کی لڑکی محسوس ہوتی ہیں، جن کی شادی کسی اور جگہ طے کی جاتی ہے۔

’اک لمحہ‘ کی شاعری اے ایم تراز نے لکھی ہے، اسے احتشام الدین نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ سید فرحان رضوی نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔

ایلبم کے دوسرے گانے میں اذان سمیع خان کے ساتھ ماہرہ خان دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ
ایلبم کے دوسرے گانے میں اذان سمیع خان کے ساتھ ماہرہ خان دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ

گانے کی موسیقی خود اذان سمیع خان نے ترتیب دی ہے تاہم انہیں ڈھولک اور گٹار سمیت دیگر سازوں کے لیے دوسرے موسیقاروں کی مدد حاصل رہی۔

’اک لمحہ‘ کی موسیقی سمیت اس کی شاعری اور سب سے زیادہ اس کی عکس بندی کو سراہا جا رہا ہے اور لوگ 1960 کے کراچی کو دیکھ کر انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

پہلے گانے میں ماڈل ماہین صدیقی دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ
پہلے گانے میں ماڈل ماہین صدیقی دکھائی دی تھیں—اسکرین شاٹ

مذکورہ گانے سے قبل اذان سمیع خان نے اپنے ایلبم کا دوسرا گانا ماہرہ خان کے ساتھ ’تو‘ مئی میں جاری کیا تھا اور اسے بھی کافی سراہا گیا تھا۔

اس سے قبل 11 فروری کو اذان سمیع خان نے ایلبم کا مرکزی اور پہلا گانا ’میں تیرا‘ کو ریلیز کیا تھا، جس میں ان کے ساتھ کینیڈین نژاد پاکستانی ماڈل ماہین صدیقی رومانس کرتے دکھائی دی تھیں۔

اذان سمیع خان کے مذکورہ ایلبم 'میں تیرا' میں مجموعی طور پر 8 گانے شامل ہیں، ایلبم کے دیگر گانوں میں ایلبم میں 'ماہیا'، 'ڈھولنا'، 'جادوگری'، 'عاشقی' اور 'میرے سجنا رے' شامل ہیں۔

مذکورہ ایلبم کی تیاری میں دنیا کے 5 ممالک کے 63 موسیقاروں نے اذان سمیع کا ساتھ دیا گیا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Dec 27, 2021 10:53pm
پرانہ کراچی آج کے کراچی سے بہت بہتر تھا

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024