• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

متھیرا کا ’لیپو سکشن‘ سرجری کرانے کا اعتراف

شائع December 27, 2021
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں کب لیپو سکشن کروایا تھا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں کب لیپو سکشن کروایا تھا—اسکرین شاٹ

ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ سرجرائی کروائی تھی۔

متھیرا پر کافی عرصے پلاسٹک سرجری کروانے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں اور ان سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلتی رہی ہیں کہ انہوں نے ہونٹوں سمیت جسم کے دیگر اعضا کی سرجری کروا رکھی ہے۔

اگرچہ وہ ماضی میں بھی پلاسٹک سرجری جیسے الزامات کو مسترد کر چکی ہیں، تاہم حال ہی میں انہوں نے احسن خان کے شو ’ٹائم آؤٹ ود احسن‘ میں ایک بار پھر ان خبروں کو غلط قرار دیا کہ انہوں نے کوئی پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

متھیرا شو میں اپنی بہن روز کے ساتھ شریک ہوئیں، جہاں دونوں بہنوں نے شوبز کیریئر سمیت خود پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر باتیں کیں۔

اداکارہ بہن کے ہمراہ شو میں شریک ہوئیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ بہن کے ہمراہ شو میں شریک ہوئیں—اسکرین شاٹ

متھیرا نے بتایا کہ وہ 2005 میں افریقی ملک زمبابوے سے پاکستان آئی تھیں اور اس وقت وہ انتہائی کم عمر تھیں جب کہ اگلے سال وہ 30 برس کی ہوجائیں گی۔

پروگرام کے دوران متھیرا کی بہن روز نے بتایا کہ انہیں اداکاری یا میڈیا انڈسٹری کا حصہ بننے کا کوئی شوق نہیں تھا مگر بہن کے شوبز میں آنے کے بعد اب وہ بھی اس کا حصہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے پلاسٹک کہنا بند کریں، متھیرا کا تنقید کرنے والوں کو جواب

روز کے مطابق انہوں نے نجی ٹی وی ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے سے ڈیبیو کیا ہے اور جلد ہی ان کی فلم ریلیز ہونے والی ہے،جس کے بعد ان کی ویب سیریز بھی ریلیز ہوگی۔

روز نے بھی بتایا کہ ان کا وزن بھی 100 کلو سے زیادہ تھا، جسے انہوں نے کم کرکے اپنا وزن 58 کلو گرام تک کیا ہے۔

انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہوں نے اداکاری کے دباؤ کی وجہ سے وزن کم کیا۔

پروگرام کے دوران متھیرا نے بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، ان کا وزن ایک روڈ حادثے کے بعد بڑھنا شروع ہوا تھا۔

روز نے بھی گواہی دی کہ ان کی بہن متھیرا نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، البتہ انہوں نے ’لیپو سکشن‘ کروایا ہے۔

متھیرا نے واضح کیا کہ ’لیپو سکشن‘ جسم کے مختلف حصوں سے چربی کو نکلوانے کو کہتے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھیں: اداکارہ متھیرا دبئی میں کار حادثے کا شکار

ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے اعتراف کیا کہ جب وہ زمبابوے سے پاکستان منتقل ہوئی تھیں تو انہیں یہاں کے سماج سے متعلق زیادہ معلومات نہیں تھی، جس کے باعث شروع میں وہ مختصر لباس بھی پہنتی رہیں۔

اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شروع میں انہیں پاکستانی معاشرے کی روایات کی سمجھ نہیں تھی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ شروع میں انہیں پاکستانی معاشرے کی روایات کی سمجھ نہیں تھی—فوٹو: انسٹاگرام

متھیرا نے بتایا کہ ان کے زمبابوے نژاد والد انتقال کر چکے ہیں، اب ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے، کیوں کہ ان کی والدہ یہیں کی ہیں۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں متھیرا نے شہروز سبزواری کو مشورہ دیا کہ وہ کم بولا کریں، ساتھ ہی ان کی اداکاری کی تعریفیں بھی کیں۔

اسی سیگمنٹ میں انہوں نے مہوش حیات کو ان کے آئٹم سانگ کے بول ’بلی‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے ان کی اداکاری اور شخصیت کی بھی تعریف کی۔

متھیرا نے عامر لیاقت حسین کو ’میمز‘ تخلیق کا سبب قرار دیا جب کہ وقار ذکا کو ’کرپٹو کرنسی‘ ماہر قرار دیتے ہوئے ان کی شخصیت کی تعریف بھی کی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ وقار ذکا کو 10 سال سے بطور بھائی جانتی ہیں اور وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو خوش رکھنے کے لیے کام کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے بتایا کہ اب وہ کسی اور کو نہیں بلکہ خود کو خوش رکھنے کے لیے کام کرتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (1) بند ہیں

Tarik Dec 28, 2021 08:14am
Looks like she just transplanted Lipo from one place to little higher.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024