• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا کے آٹھویں عجوبے کہلائے جانے والے ’قراقرم ہائی وے‘ پر بنی فلم ریلیز

شائع January 5, 2022
ڈاکیومینٹری کو آن لائن بھی ریلیز کردیا گیا—اسکرین شاٹ
ڈاکیومینٹری کو آن لائن بھی ریلیز کردیا گیا—اسکرین شاٹ

پاکستان اور چین کی زمین کے ذریعے ملانے والے اور دنیا کے آٹھویں عجوبے کہلائے جانے والے ’قراقرم ہائی وے‘ پر بنائی گئی دستاویزی فلم کو جاری کردیا گیا۔

’قراقرم ہائی وے: ویئر مین اینڈ ماؤنٹین میٹ‘ کے نام سے بنائی گئی دستاویزی فلم کو پاک فوج کے تعمیراتی ادارے ’فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن‘ (ڈبلیو ایف او) کے تعاون سے دلیریم پروڈکشن نے بنایا ہے۔

ڈاکیومینٹری فلم کو یکم جنوری 2022 کو پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) ورلڈ پر نشر کیا گیا جب کہ بعد ازاں اسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیا گیا۔

پچاس منٹ سے کم دورانیے پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں ’قراقرم ہائی وے‘ کے اطراف کے مناظر دکھائے گئے ہیں جو کہ سطح سمندر سے 4 ہزار فٹ کی بلندی پر پہاڑوں کی بھول بھلیاں پر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قراقرم ہائی وے‘ پر بنی دستاویزی فلم پی ٹی وی پر نشر ہوگی

دستاویزی فلم میں ’قراقرم ہائی وے‘ کی تعمیر کے آغاز میں شوٹ کی گئی تاریخی ویڈیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر میں ورکر کے طور پر کام کرنے والے انجنیئرز اور ماہرین کے انٹرویوز بھی شامل کیے گئے ہیں۔

دستاویزی فلم میں دنیا کے آٹھویں عجوبے کہلائے جانے والی سڑک کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے حادثات کو بھی پہلی بار بیان کیا گیا ہے۔

ڈاکیومینٹری میں میزبان و لکھاری مستنصر حسین تارڑ سمیت ہائی وے کی تعمیر میں کردار ادا کرنے والے عہدیداروں اور افراد کو بھی یادداشتیں شیئر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

’قراقرم ہائی وے: ویئر مین اینڈ ماؤنٹین میٹ‘ نامی ڈاکیومینٹری کا ٹریلر ابتدائی طور پر آئی ایس پی آر نے 12 دسمبر 2021 کو جاری کرتے ہوئے اسے 18 دسمبر 2021 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم بعد ازاں اسے یکم جنوری 2022 کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کیا گیا اور اب اسے نہ صرف سرکاری ٹی وی پر نشر کردیا گیا بلکہ اسے آن لائن بھی جاری کردیا گیا۔

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Jan 05, 2022 10:11pm
ڈاکیومنٹریبس ٹھیک ہی ہے

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024