• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

زارا نور عباس کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا، شوہر اسد صدیقی

شائع January 18, 2022
زارا نور کی اسد صدیقی سے دوسری شادی ہے—فائل فوٹو: فیس بک
زارا نور کی اسد صدیقی سے دوسری شادی ہے—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ زارا نور عباس کے شوہر اداکار اسد صدیقی نے واضح کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی مگر بدقسمتی سے وہ فورا دنیا سے رخصت ہوا۔

اسد صدیقی نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت ذاتی زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ کیسے ان کی شادی زارا نور عباس سے ہوئی تھی۔

اسد صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شادی سے قبل ہی وہ زارا نور کو پسند کرنے لگے تھے اور پھر وہ اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنا رشتہ لے کر گئے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ زارا نور عباس کا ہاتھ مانگنے ان کے ساتھ اداکار یاسر حسین، گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ سجل علی گئے تھے۔

اسد صدیقی نے بتایا کہ زارا نور عباس کی خالہ بشریٰ انصاری نے بھی ان کا ساتھ دیا اور انہوں نے اس وقت امریکا سے اپنی بھانجی کے شوہر کو فون کرکے ان کا رشتہ اسد صدیقی کے ساتھ کرنے کی سفارش کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے سفارش کیے جانے کے بعد ہی زارا نور عباس کے والدین رشتے کے لیے رضامند ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس نے نئی فلم سائن کرلی

انہوں نے اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیار کے جذبے اور دوسروں کا خیال رکھنے سے ان کے مداح ہوئے اور ان سے شادی کا ارادہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں اسد صدیقی نے واضح کیا کہ پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے وقت زارا نور عباس کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے 6 ماہ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے اورنگزیب کی پیدائش ہوئی تھی مگر وہ جلد ہی انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے زارا کے ساتھ مل کر بچے کی تدفین کی تھی۔

انہوں نے اہلیہ کی بہادری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون نہ صرف جسمانی خدوخال کی تبدیلیوں کا سامنا کرتی ہے بلکہ وہ جذباتی طور پر بھی تبدیل ہوکر مشکلات برداشت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: زارا نور عباس کا 28ویں سالگرہ پر شاندار جشن

اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ خدا نے ایسے ہی خاتون کا مرد سے اعلیٰ درجہ نہیں دیا، وہ نئی زندگی کو جنم دینے والی ہوتی ہے، اس لیے ان کی اہمیت اور درجہ زیادہ ہے۔

اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں آئی تھیں۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے زارا نور عباس کا حمل ضائع ہوگیا مگر اب اسد صدیقی نے واضح کیا ہے کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی مگر وہ جلد انتقال کر گئے تھے۔

اسد صدیقی سے زارا نور عباس کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی 2014 میں کم عمری میں بیرون ملک رہائش پذیر شخص سے کی تھی مگر 2017 کے آغاز میں ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

پہلی شای کی ناکامی پر زارا نور عباس ماضی میں کھل کر بات کر چکی ہیں اور بتا چکی ہیں کہ شوہر کی جانب سے اداکاری کی اجازت نہ دیے جانے کی وجہ سے ہی ان کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور ان کی طلاق ہوئی۔

زارا نور عباس ماضی میں بتا چکی ہیں کہ ان کی طلاق پر لوگوں نے باتیں کیں کہ اداکارائیں اور اداکاراؤں کی بیٹیاں طلاق ہی لیتی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

M. Saeed Jan 19, 2022 05:12pm
Since when is the 6 months birth after pregnancy termed a normal birth?

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024