• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پی ایس ایل7: شاہد آفریدی اور زازئی کورونا وائرس سے صحتیاب

شائع February 1, 2022
شاہد آفریدی لیگ کے آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے — فائل فوٹو: ٹوئٹر
شاہد آفریدی لیگ کے آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے — فائل فوٹو: ٹوئٹر

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شہرہ آفاق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی اور پشاور زلمی کے اوپنر حضرت اللہ زازئی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے اور انہوں نے اپنی اپنی فرنچائزوں کو جوائن کر لیا ہے۔

گلیڈی ایٹرز کے ٹیم منیجر اعظم خان نے بتایا کہ شاہد آفریدی کا ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے اسکواڈ کو جوائن کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی لیگ کے آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے

شاہد آفریدی لیگ کے آغاز سے قبل ہی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور اسی وجہ سے ابتدئی میچز میں اپنی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

ابتدائی طور پر یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ شاید وہ کراچی میں ہونے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی نہ کرسکیں، تاہم اب ان کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے جس کے بعد وہ آنے والے میچز کے لیے گلیڈی ایٹرز کو دستیاب ہوں گے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے معروف انگلش اوپنر جیسن روئے اور جیمز وِنس بھی بدھ کو اسکواڈ کو جوائن کر لیں گے۔

اس کے علاوہ افغان اسپنر نور احمد بھی انڈر19 ورلڈ کپ کی مہم ختم ہونے کے بعد گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا جلد حصہ بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ کی مضبوطی سے دنیائے کرکٹ مضبوط ہو گی، ہاشم آملا

پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہوں نے بھی اسکواڈ کو جوائن کر لیا۔

پشاور زلمی کے لیے ایک اور خوش آئندہ خبر یہ بھی ہے کہ فاسٹ باؤلر ثاقب محمود بھی اپنی قومی ذمہ داریوں سے فارغ ہونے کے بعد کل کراچی پہنچ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024