• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، عامر انجری کے سبب پی ایس ایل7 سے باہر

شائع February 3, 2022 اپ ڈیٹ February 4, 2022
محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں اور لیگ کے اختتام تک فٹنس حاصل نہیں کر سکیں— فائل فوٹو: پی ایس ایل
محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں اور لیگ کے اختتام تک فٹنس حاصل نہیں کر سکیں— فائل فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے اور انجری کا شکار فاسٹ باؤلر محمد عامر اور محمد الیاس پورے ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

محمد عامر سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہیں اور لیگ کے اختتام تک فٹنس حاصل نہیں کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سپر لیگ میں بدترین باؤلنگ اسپیل کا ریکارڈ شاہد آفریدی کے نام

ڈاکٹروں نے عامر کی انجری کا معائنہ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس سال لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

محمد عامر نے اب تک ایک بھی میچ میں کراچی کنگز کی نمائندگی نہیں کی تھی۔

اسی طرح فاسٹ باؤلر محمد الیاس بھی انجری کی وجہ سے اس سیزن کے بقیہ میچوں میں کراچی کنگز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

محمد الیاس لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے میدان میں آ کر دو اوورز کرائے تھے۔

ایم آر آئی کے بعد ان کے کندھے میں انجری کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں چھ سے آٹھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

الیاس کل اپنے آبائی شہر پشاور روانہ ہو جائیں گے اور کراچی کنگز کی انتظامیہ اور ٹیم نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 7: کیا اب ٹاس جیتنے کا مطلب میچ جیتنا نہیں رہا؟

کراچی کنگز جلد ہی محمد عامر اور الیاس کی جگہ متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرے گی۔

کراچی کنگز کے لیے ایک اور لمحہ فکریہ ہے کہ ان کے غیرملکی بلے باز جو کلارک بھی ابھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کنگز کو ایونٹ میں بدترین مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں اپنے ابتدائی تینوں میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024