• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

شائع February 12, 2022
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں تمام اشیا میں سے 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک
گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں تمام اشیا میں سے 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا — فائل فوٹو: شٹراسٹاک

پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار حساس پرائس انڈیکیٹر (ایس پی آئی) ظاہر کرتا ہے کہ 10 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ہوئی۔

یہ انڈیکیٹر ملک میں قلیل مدت کے بنیاد پر مہنگائی پر نظر رکھتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں یہ کمی بنیادی طور پر ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تیزی سے کمی کی وجہ سے ہوئی اور یہ 3 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ریکارڈ کیے گئے 1.35 فیصد اضافے کے برعکس ہے۔

سب سے کم ماہانہ آمدنی والے افراد (جو ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم کماتے ہیں) کے لیے مہنگائی میں 0.24 فیصد کمی ہوئی ہے اور سب سے زیادہ آمدنی والے گروپ میں شامل افراد (جو ماہانہ 44 ہزار 175 روپے سے زیادہ کماتے ہیں) کے لیے 0.04 فیصد کمی آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی دو سال کی بلند ترین سطح 12.96 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں اشیا کی قیمتوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے ضروری اشیا کی قیمتوں کی نقل و حرکت کا ایک مختصر وقفے سے جائزہ لینے کے لیے ہفتہ وار بنیادوں پر ایس پی آئی رپورٹ تیار کی جاتی ہے، ایس پی آئی میں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جمع کی گئی 51 ضروری اشیا کی قیمتیں شامل ہوتی ہیں۔

وہ ضرروری اشیا جن کی قیمتیں گزشتہ ہفتے کے دوان کم ہوئیں ان میں ٹماٹر 14.86 فیصد، چلی پاؤڈر 3.3 فیصد، آلو 2.92 فیصد، پیاز 2.66 فیصد، انڈے 2.39 فیصد، مائع پیٹرولیم گیس 1.49 فیصد، چینی 1.43 فیصد، مونگ کی دال 0.99 فیصد، تیار چائے 0.50 فیصد، دال چنا 0.48 فیصد، گڑ 0.39 فیصد، دال ماش 3.37 فیصد، گندم کا آٹا 0.15 فیصد، مسور کی دال 0.13 فیصد کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں جن اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں لہسن 7.03 فیصد، مرغی کا گوشت 5.65 فیصد، کیلے 3.57 فیصد اور نمک 1.81 فیصد شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں تمام اشیا میں سے 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024