• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اہم ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت، شہباز شریف کے جواب کے منتظر

شائع March 1, 2022
جماعت اسلامی کے 6 رکنی وفد نے بھی مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کی— فوٹو: پرویز الٰہی ٹوئٹر
جماعت اسلامی کے 6 رکنی وفد نے بھی مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کی— فوٹو: پرویز الٰہی ٹوئٹر

تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے درمیان خوش گوار پیش رفت کے بعد ایک روزہ دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم کی گجرات کے چوہدریوں سے ملاقات متوقع ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اب تک حالات واضح نہیں ہیں، کیوں کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا تھا کہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے ساتھ حال میں ہونے والی ملاقات میں کچھ سوالات رکھے تھے جس کے جوابات کے اب تک منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے شہباز شریف سے عدم اعتماد تحریک کی تجویز کے حوالے سے سوال کیے تھے اور اب تک جواب کا انتظار کر رہے ہیں‘۔

چوہدری شجاعت نے یہ بات امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں 6 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی کا کوئی امکان نہیں، چوہدری شجاعت

پی ایم ایل (ق) پنجاب اور وفاق دونوں طرف سے حکومت کی اتحادی ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں کے حکومت گرانے کے کی کوششوں کے بعد انہیں مزید اہم تصور کیا جارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے 14 سال بعد مسلم لیگ (ق) سے رابطہ کیا تھا، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماؤں نے بھی حال ہی میں مسلم لیگ (ق) کی قیادت سے ملاقات کی۔

جماعت اسلامی کا وفد گزشتہ روز چوہدری شجاعت حسین کو دیکھنے ان کے گھر گیا تھا جبکہ چوہدری پرویز الٰہی وہاں موجود نہیں تھے۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ مسلم لیگ (ق) اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی حالات سے لے کر، ملک میں ناقابل برداشت مہنگائی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کی پرویز الہٰی سے ملاقات، ہسپتال میں چوہدری شجاعت کی عیادت

دونوں جماعتوں نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کی عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں نے وفد کو بتایا کہ اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں ہے۔

موجودہ سیاسی منظر نامے کے دوران توقع ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی منگل کو اپنے ایک روزہ دورے کے دوران چوہدری برادرز سے ملاقات کریں گے۔

اپوزیشن کے دعوؤں کے مطابق مسلم لیگ (ق) بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کے سبب پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کر رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024