• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

مداح کی مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش

شائع March 7, 2022
اداکارہ نے واقعے کی ویڈیو شیئر کردی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے واقعے کی ویڈیو شیئر کردی—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز شخصیات کے مداح تقریبا ہر تقریب میں موجود رہتے ہیں اور حال ہی میں اداکارہ مہوش حیات کو ایک تقریب میں مداح کی نامناسب حرکت کا سامنا کرنا پڑا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ مداح کی حرکت سے بے خبر تھیں۔

مہوش حیات نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ایک تقریب میں مداحوں کے ساتھ تصاویر بنواتی دکھائی دیتی ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی وہاں کھڑے ہیں۔

مختصر ویڈیو سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ کسی پروموشنل تقریب میں شامل ہیں، جہاں اختتام پر مداحوں نے ان سے ساتھ میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے کی فرمائش کی۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جو مداح ان کے ساتھ تصویر بنانے کے لیے مہوش حیات کے قریب آتا ہے، وہی شخص اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ مداح کے عمل سے بے خبر تھیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق وہ مداح کے عمل سے بے خبر تھیں—اسکرین شاٹ

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح کی کمر پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کو وہاں اداکارہ کے پیچھے کھڑا ہوا دوسرا شخص ناکام بنا دیتا ہے اور مداح مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھے بغیر ان کے ساتھ تصویر بنوا دیتا ہے۔

اداکارہ نے مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے واقعے کو نامناسب قرار دیا اور ساتھ ہی اہم پیغام دیا کہ کس طرح لوگ اداکاراؤں کو عوامی ملکیت سمجھ کر ان کے جسم پر ہاتھ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مذکورہ ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ کس طرح ان کے مداح اداکاراؤں کی مہربانی یا محبت کا غلط فائدہ اٹھاکر ان کے قریب آنے کی کوشش کرتے وقت غلط کام کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ وہ مداح کے مذکورہ عمل سے بے خبر تھیں، ساتھ ہی انہوں نے ہم ایف ایم کے عہدیدار ریحان کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے مداح کو اداکارہ کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔

انہوں نے ایف ایم ریڈیو کے عہدیدار کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ریحان نے بھی اداکارہ کی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اچھا پیغام لکھا کہ بعض لوگوں کو دوسرے سے ملاقات کرتے وقت اخلاقیات کا سبق سیکھ لینا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ کچھ لوگوں کو خصوصی طور پر خواتین کے ساتھ ملاقات کے وقت احسن انداز میں ملنے کی تربیت لینی چاہیے اور اقدار کا خیال بھی رکھنا چاہیے۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ویڈیو مین نظر آنے والے چچا کو مہوش حیات کی کمر پر ہاتھ رکھنے سے روکا تھا۔

اس سے قبل بھی مہوش حیات سمیت دیگر اداکاراؤں کے ساتھ مختلف تقاریب میں مداحوں کی جانب سے بدتمیزی اور نامناسب عمل کیے جانے کے واقعات ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024