• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

بھارتی فلم دیکھنے کیلئے پورا سینما بُک کروانے پر منیب اور ایمن پر تنقید

شائع March 22, 2022
جوڑا اس وقت چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی میں موجود ہے—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑا اس وقت چھٹیاں گزارنے کے لیے دبئی میں موجود ہے—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز انڈسٹری کی معروف اور رومانوی جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کو بھارتی فلم دیکھنے کے لیے پورا سینما بُک کروانے پر شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

منیب بٹ نے 21 اور 22 مارچ کی درمیان شب انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اہلیہ ایمن خان سے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ انہوں نے ان کی خاطر پورا سینما بُک کروایا ہے اور اگر بھارتی فلم ’گنگو بائی کاٹھیاواڑی‘ مزے کی نہیں نکلی تو وہ ’یہ نہ تھی ہماری قسمت‘ دیکھیں گے۔

مختصر ویڈیو میں منیب بٹ خود نہیں دکھائی دیتے، تاہم ان کی اہلیہ ایمن خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینما ہال خالی ہے، تاہم وہاں ایمن خان کے علاوہ کچھ دیگر لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں۔

تاہم منیب بٹ کی جانب سے ایمن خان کے لیے پورا سینما بُک کرائے جانے کی بات کرنے کے بعد لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے بھارتی فلم کے لیے سینما کیوں بک کروایا؟

منیب بٹ کی پوسٹ پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ انہوں نے اہلیہ کو فلم دکھانے کے لیے جہاں پورا سینما بُک کروایا، وہیں انہوں نے مذکورہ کام پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی فلم دیکھنے کے لیے کیا۔

لوگوں نے جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے جوڑی کو تنقید کا نشانہ بنایا—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے ان کی ویڈیو پر کمنٹ کیا کہ کاش منیب بٹ اہلیہ کو پاکستانی فلم دکھانے کے لیے پورا سینما بُک کرواتے؟ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو اپنے ہی ملک کی فلمیں پسند نہیں۔

وہیں کچھ لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیے کہ منیب بٹ نے اس لیے بھارتی فلم دیکھنے کے لیے سینما بُک کروایا، کیوں کہ انڈین فلمیں پاکستان میں نہیں دیکھی جا سکتیں، ان پر پابندی عائد ہے۔

لوگوں نے جوڑے کو اکیلے فلم دیکھنے کی خبر کو خود تک محدود رکھنے کا مشورہ بھی دیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے جوڑے کو اکیلے فلم دیکھنے کی خبر کو خود تک محدود رکھنے کا مشورہ بھی دیا—اسکرین شاٹ

اسی طرح بعض لوگوں نے ان پر الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے پاکستان میں سینما بُک کروایا مگر دوسرے لوگوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اپنے ملک میں نہیں بلکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں سینما بُک کروایا۔

جہاں لوگوں نے انہیں بھارتی فلم کے لیے سینما بُک کروانے پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں لوگوں نے انہیں مشورہ دیا کہ جس طرح انہوں نے فلم کو اکیلے دیکھا، اسی طرح وہ فلم دیکھنے کی خبر کو بھی اپنی ذات تک محدود رکھتے تو اچھا ہوتا۔

خیال رہے کہ ان دنوں منیب بٹ اور ایمن خان دبئی میں موجود ہیں اور انہوں نے وہاں سے تصاویر شیئر کیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024