• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

دعا ملک پہلی بار ’رمضان شو‘ کرنے کو تیار

شائع March 22, 2022
دعا ملک نیوز ون پر رمضان شو کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
دعا ملک نیوز ون پر رمضان شو کرتی دکھائی دیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ و میزبان دعا ملک نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس بار ماہ مبارک رمضان المبارک میں زندگی کا پہلا رمضان شو کرتی دکھائی دیں گی۔

دعا ملک نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو اور تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اس رمضان المبارک میں خوشیاں اور علم پھیلانے آ رہی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے رمضا شو کا اعلان کرنے کی پوسٹس پر لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اسی حوالے سے اداکارہ نے ڈان امیجز کو بتایا کہ وہ وہ نیوز ون پر ’برکت رمضان‘ نامی افطار شو کرتی دکھائی دیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا شو سہ پہر چار بجے شروع ہوگا، جس میں افطاری تیار کرنے کی ترکیبیں بھی دکھائی جائیں گی جب کہ نعت و حمد بھی پیش کیے جائیں گے۔

دعا ملک نے بتایا کہ ان کے خصوصی شو میں عالم دین بھی پیش ہوں گے جو کہ ماہ مبارک کے فضائل سمیت دیگر مذہبی معاملات پر ناظرین کو آگاہی دیں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے شو ’برکت رمضان‘ میں لوگوں کے سوالوں کے جواب بھی عالم دین سے لیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے رمضان شو کے ذریعے لوگوں کی مدد کرنے والی تنظیموں اور فلاحی اداروں سے متعلق بھی سیگمنٹ رکھیں گی اور وہ اپنے فلاحی منصوبے کو بھی شو کا حصہ بنائیں گی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ اداکارہ کسی طرح کا مذہبی شو کرتی دکھائی دیں گی، عام طور پر وہ اداکاری ہی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

دعا ملک نے 2018 میں اداکاری شروع کی تھی اور وہ اب تک متعدد ڈراموں میں جوہر دکھا چکی ہیں، تاہم انہیں اور ان کی بہن حمیمہ ملک اور بھائی فیروز خان کو مذہبی اور صوفی شخصیت کا مالک بھی سمجھا جاتا ہے۔

دعا ملک کی بڑی بہن حمیمہ ملک کو بھی گزشتہ کچھ عرصے سے حجاب کے ساتھ دیکھا گیا اور وہ روحانیت پر بھی باتیں کرتی دکھائی دیں جب کہ ان کے بھائی فیروز خان نے تو روحانیت کی خاطر کچھ عرصے تک شوبز سے کنارہ کشی بھی اختیار کرلی تھی۔

دعا ملک کی طرح دیگر اداکارائیں اور اداکار بھی ممکنہ طور پر رمضان المبارک میں سحر و افطار شو کرتے دکھائی دیں گے، علاوہ ازیں بعض شخصیات ماہ مبارک میں تفریحی گیم شوز میں بھی دکھائی دیں گے۔

رمضان المبارک میں اداکاروں کی جانب سے مذہبی پروگرامات کی میزبانی پر ایسے شوز کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے اور لوگ رمضان شوز میں اداکاروں کی میزبانی کی پابندی کے مطالبے بھی کرتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024