• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

عروج آفتاب ’گریمی ایوارڈ‘ جیتنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں

شائع April 4, 2022
عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: عروج آفتاب انسٹاگرام
عروج آفتاب کو بیسٹ گلوبل پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا—فوٹو: عروج آفتاب انسٹاگرام

پاکستانی نژاد امریکی پاپ گلوکارہ 37 سالہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’گریمی‘ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی۔

عروج آفتاب اب تک پاکستان کی وہ پہلی گلوکارہ بن گئیں، جنہوں نے ’گریمی‘ ایوارڈ جیتا، انہوں نے ’بیسٹ گلوبل پرفارمنس‘ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق 64 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی، جس میں تمام 86 کیٹیگریز کے فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

گلوکار جان پاٹسٹ نے پانچ ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے پی
گلوکار جان پاٹسٹ نے پانچ ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے پی

تقریب کے دوران تمام فاتحین کو ایوارڈز سے نوازا گیا، امریکی ریپر، گلوکار 35 سالہ جان باٹسٹ نے ریکارڈ 5 ایوارڈز اپنے نام کیے۔

جان پاٹسٹ کو سب سے زیادہ 11 نامزدگیاں ملی تھیں، جن میں سے انہوں نے 5 ایوارڈ اپنے نام کیے، وہ ’ایلبم آف دی ایئر‘ کا بڑا ایوارڈ لینے میں بھی کامیاب گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب ’گریمی ایوارڈز‘ کے لیے نامزد

دوسرا بڑا ایوارڈ ’ریکارڈ آف دی ایئر‘ سلک سونک نے جیتا جب کہ ’بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ کا ایوارڈ اولیویا ردریگو لے اڑیں، انہوں نے بھی تین ایوارڈ جیتے۔

گلوکارہ ڈوجا کیٹ اور لیڈی گاگا کے حصے میں بھی ایک ایک ایوارڈ آیا جب کہ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ بنیں جنہوں نے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتا۔

عروج آفتاب کو ان کے معروف گانے ’محبت‘ پر گریمی ایوارڈ ملا جو کہ 2020 کی سابق امریکی صدر براک اوباما کی پسندیدہ گانوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: ’گریمی‘ انتظامیہ نے مجھے نامزد کرکے تاریخ رقم کی، عروج آفتاب

گریمی ایوارڈز کی تقریب ابتدائی طور پر جنوری 2022 میں ہونی تھی مگر کورونا کی وبا کے باعث اس کی تقریب دیر سے کی گئی۔

اولیویا ردریگو نے بھی تین ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے پی
اولیویا ردریگو نے بھی تین ایوارڈز جیتے—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024