• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری

شائع April 13, 2022
نتائج کا اعلان30جون کو کیا جائے گا — فائل فوٹو: اے ایف پی
نتائج کا اعلان30جون کو کیا جائے گا — فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپورخاص ڈویژن کے کُل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوگا جس میں 26 جون کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک انتخابات ہوں گے اور 30 جون کو نتائج سامنے آئیں گے۔

بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مکمل ٹائم لائن درج ذیل ہے:

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا ہزارہ ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات عیدالفطر تک مؤخر کرنے کا حکم

  • 28 اپریل: ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔
  • 10-13 مئی: امیدواروں کی جانب سے آر اوز کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے
  • 14 مئی: نامزد امیدواروں کے نام شائع کیے جائیں گے۔
  • 18-16 مئی: آر اوز کے ذریعے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
  • 21-19 مئی: آر اوز کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکے گی۔
  • 25-23 مئی: اپیل اتھارٹی کی جانب سے اپیلوں کا فیصلہ ہوگا۔
  • 26 مئی: امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست شائع کی جائے گی۔
  • 27 مئی: دستبرداری اور نظرثانی شدہ امیدواروں کی فہرست کی اشاعت کی آخری تاریخ ہوگی۔
  • 28 مئی: مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو نشانات کی الاٹمنٹ کی جائے گی۔
  • 26 جون: پولنگ کا دن
  • 30 جون: نتائج کا اعلان

مزید پڑھیں: پنجاب: متعلقہ قانون کی عدم موجودگی میں بلدیاتی انتخاب کا انعقاد بظاہر ناممکن

انتخابات کے منصفانہ اور دیانتداری سے انعقاد اور بدعنوانی کی روک تھام کو یقینی بنانے کے حوالے سے مزید ہدایات میں ای سی پی نے ایگزیکٹو حکام کو ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرنے یا کسی امیدوار کے حق میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ریاستی وسائل کے استعمال سے روک دیا۔

ای سی پی کی جانب سے متنبہ کیا گیا کہ کسی بھی سرکاری عہدیدار نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے انتخابات کو متاثر کیا تو اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ای سی پی نے ان اضلاع میں سرکاری افسران کے تبادلے اور تقرریوں یا انہیں چھٹیاں دینے پر بھی پابندی لگا دی جس کے لیے کمیشن کی پیشگی منظوری کے بغیر انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024