• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آسٹریلیا کے آل راؤنڈر مِچ مارش بھارت میں کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل

شائع April 20, 2022
دہلی کیپیٹلز کی طبی ٹیم مچ مارش کی صحت کی کڑی نگرانی کر رہی ہے — فائل فوٹو: ٹوئٹر
دہلی کیپیٹلز کی طبی ٹیم مچ مارش کی صحت کی کڑی نگرانی کر رہی ہے — فائل فوٹو: ٹوئٹر

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کا کہنا ہے کہ آسٹریلین آل راؤنڈر مِچ مارش کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی شائع رپورٹ کے مطابق دہلی کیپیٹلز نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے 32 ٹیسٹ کھیلنے والے مچ مارش ٹیم کے بائیو ببل کے ان چند افراد میں سے ایک ہیں جن کا ٹیسٹ مثبت آیا، لیکن باقیوں میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

ٹیم نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’دہلی کیپیٹلز کی طبی ٹیم مچ مارش کی صحت کی کڑی نگرانی کر رہی ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’ببل کے باقی دیگر اراکین اپنے اپنے کمروں میں آئیسولیشن میں ہیں اور ان کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خوف سے آسٹریلوی کھلاڑی آئی پی ایل چھوڑ کر وطن واپس لوٹنے لگے

کورونا کا شکار ہونے کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی کو کم از کم ایک ہفتہ آئیسولیٹ ہونا ہوگا جس کے باعث وہ بدھ کو پنجاب کنگز اور ہفتہ کو راجستھان رائلز کے خلاف میچز کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

ان میچز کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے کیونکہ گزشتہ سال کے ایڈیشن میں مختلف ٹیموں کے کیمپوں میں متعدد کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی معطل کردیا گیا تھا جس کے بعد آئی پی ایل نے کورونا سے متعلق سخت قواعد متعارف کرائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024