• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

شاہد آفریدی کی پہلی بار بیٹیوں کے ہمراہ ٹی وی پروگرام میں شرکت

شائع May 5, 2022
کرکٹر کی جانب سے بیٹیوں کے ہمراہ پروگرام میں شرکت پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ
کرکٹر کی جانب سے بیٹیوں کے ہمراہ پروگرام میں شرکت پر ان کی تعریفیں کی جا رہی ہیں—اسکرین شاٹ

قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کی جانب سے پہلی بار پانچوں بیٹیوں کے ہمراہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کرنے پر ان کے مداح خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی عید الفطر کے موقع پر ’سما ٹی وی‘ کے پروگرام ’گیم سیٹ میچ‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اور ان کی صاحبزادیوں نے کھل کر باتیں کیں۔

پروگرام میں کرکٹر کی اہلیہ شریک نہیں ہوئیں، البتہ شاہد آفریدی کی کم سن بھانجی بھی شریک ہوئیں۔

اقصیٰ کو کرکٹ کا شوق ہے اور وہ اسے سمجھتی بھی ہیں، شاہد آفریدی—اسکرین شاٹ
اقصیٰ کو کرکٹ کا شوق ہے اور وہ اسے سمجھتی بھی ہیں، شاہد آفریدی—اسکرین شاٹ

یہ پہلا موقع تھا کہ شاہد آفریدی پانچوں صاحبزادیوں کے ہمراہ کسی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئےتھے، اس سے قبل وہ بعض پروگرامات میں مختصر وقت کے لیے ایک یا دو بیٹیوں کے ہمراہ دکھائی دیے تھے۔

شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں، جن میں سے سب سے بڑی صاحبزادی اقصیٰ کی انہوں نے گزشتہ برس کرکٹر شاہین آفریدی سے منگنی کردی تھی۔

شاہد آفریدی کی ایک صاحبزادی کے مطابق وہ کزنز کے ساتھ عید منانے کو ترجیح دیتی ہیں—اسکرین شاٹ
شاہد آفریدی کی ایک صاحبزادی کے مطابق وہ کزنز کے ساتھ عید منانے کو ترجیح دیتی ہیں—اسکرین شاٹ

شاہد آفریدی کی سب سے کم عمر بیٹی 2 سال کی ہیں، جن کی پیدائش فروری 2020 میں ہوئی تھی۔

ان کی صاحبزادیوں کے نام اقصیٰ، انشا عروہ، عجوہ اور اسمارہ ہیں، انہوں نے سال 2000 میں نادیہ شاہد سے شادی کی تھی۔

پروگرام کے دوران شاہد آفریدی کی صاحبزادیوں نے بتایا کہ ان کے والد ان کا بہت خیال رکھتے ہیں، وہ جب بھی جو چیز مانگتی ہیں، انہیں وہ مہیا کردی جاتی ہے۔

ایک صاحبزادی نے اعتراف کیا کہ انہیں کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے—اسکرین شاٹ
ایک صاحبزادی نے اعتراف کیا کہ انہیں کرکٹ میں زیادہ دلچسپی نہیں ہے—اسکرین شاٹ

بیٹیوں نے شکوہ کیا کہ والد روایتی انداز میں عیدی نہیں دیتے، البتہ جب بھی جتنے پیسے مانگے جاتے ہیں، والد انہیں دے دیتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی پانچوں بیٹیوں میں سے اقصیٰ کو کرکٹ بہت پسند ہے اور وہ کرکٹ پر تبصرے بھی کرتی ہیں، باقی دوسری صاحبزادیاں کرکٹ کو زیادہ نہیں سمجھتیں۔

دوران پروگرام شاہد آفریدی کی سب سے کم عمر بیٹی نے والد کی نقل بھی اتاری اور دکھایا کہ جب ان کے والد میچ کے دوران وکٹ لیتے ہیں تو وہ کیا انداز اپناتے ہیں؟

چوتھا نمبر بیٹی کے مطابق وہ عیدی کے پیسوں سے بہنوں کو دعوت دیتی ہیں—اسکرین شاٹ
چوتھا نمبر بیٹی کے مطابق وہ عیدی کے پیسوں سے بہنوں کو دعوت دیتی ہیں—اسکرین شاٹ

شاہد آفریدی کی چوتھی بیٹی نے بتایا کہ انہیں جو عیدی ملتی ہے، وہ اسے جمع کرکے اپنی بڑی بہنوں کو دعوت دے دیتی ہیں۔

کرکٹر کی بیٹی اقصیٰ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ انہیں گھومنے کا بہت شوق ہے مگر وہ دبئی میں پوری زندگی بھی گزار سکتی ہیں۔

ان کی دوسری صاحبزادی نے کہا کہ انہیں ترکی جانے کا شوق ہے۔

سب سے چھوٹی بیٹی نے والد کی نقل بھی اتاری—اسکرین شاٹ
سب سے چھوٹی بیٹی نے والد کی نقل بھی اتاری—اسکرین شاٹ

ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی بیٹی یا اہلیہ نے شاہین آفریدی کو عیدی بھجوائی ہے یا نہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ انہوں نے یا تو بھجوا دی ہوگی یا بھجوانے کی تیاریوں میں ہوں گے۔

سابق کپتان نے کہا کہ آج کل کے بچے بہت ہوشیار ہیں، تمام چیزیں خود ہی کرلیتے ہیں اور والدین کو بولتے ہیں کہ انہیں کسی چیز کو کچھ علم نہیں۔

شاہد آفریدی اور ان کی تمام صاحبزادیوں کو پہلی بار ٹی وی اسکرین پر دیکھنے پر جہاں ان کے مداح خوش دکھائی دیے، وہیں کرکٹ کے مداحوں نے بھی ان کی تعریفیں کیں۔

شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں صاحبزادی کی پیدائش فروری 2020 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
شاہد آفریدی کے ہاں پانچویں صاحبزادی کی پیدائش فروری 2020 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

تبصرے (1) بند ہیں

Taj Ahmad -USA May 05, 2022 10:52pm
Our legend cricketer Shahid Afridi is always been hero of Pakistan cricket team, my prayers and love for him and his family for all happiness, success in the years to. come.

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024