• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی میں فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق

شائع May 27, 2022
کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگا —فوٹو: ڈان نیوز
کراچی کے پی سی ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگا —فوٹو: ڈان نیوز

کراچی میں ایک نجی فائیو اسٹار ہوٹل کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پرل کانٹیننٹل ہوٹل (پی سی) ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا جبکہ پولیس نے کہا کہ گرنے والی چھت ہوٹل کے گراؤنڈ فلور پر موجود لابی کی فالس سیلنگ تھی جس کی دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی۔

ضلع جنوبی کے ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا تھا کہ ہوٹل کے اندرونی حصے کی یہ فالس سیلنگ(جو آرائش کی مقصد سے بنائی جاتی ہے) تھی، بظاہر یہ لگتا ہے کہ کافی عرصے سے چھت کی دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی، تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے مگر ایسا لگتا ہے کہ ہوا کے تیز دباؤ یا کسی قسم کی لیکیج کی وجہ سے چھت گری۔

مزید پڑھیں: کراچی: بارش کے دوران مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق

ایس ایس پی نے کہا کہ اس واقعے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا، تاہم یہ واقعہ جان لیوا ثابت ہوا کیونکہ چھت کنکریٹ کے مواد سے بنی تھی جس میں ایک شخص کی جان چلی گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی چھت رات 11 بجے کے کچھ ہی دیر بعد گری تھی جس نے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری مچ گئی تھی اور اس وقت وہاں کافی افراد موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی فوٹیج اور تصاویر میں ہوٹل کی پوری لابی کو ملبے سے ڈھکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے فوری بعد ہوٹل انتظامیہ نے ہوٹل کے تمام داخلی راستوں کی فی الفور بند کرکے وہاں آنے والے افراد کو دو خارجی راستوں سے باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گرد آلود ہواؤں اور طوفان سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں حکومت اور فلاحی اداروں کی کئی ایمبولینس اور دو آگ بجھانے والی گاڑیاں ہوٹل کے باہر ڈاکٹر ضیا الدین احمد اور کلب روڈ کے مرکزی چوراہے پر پہنچ گئیں۔

پاکستان رینجرز کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچے اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیاں کی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریسکیو سروسز نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024