• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بھارتی فلم ساز نے ’نچ پنجابن نچ‘ میں ابرارالحق کو کریڈٹ دے دیا

شائع May 28, 2022
گانے کی ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھ لیا تھا—اسکرین شاٹ
گانے کی ویڈیو کو چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھ لیا تھا—اسکرین شاٹ

بھارتی فلم ساز اور میوزک ریکارڈ لیبل نے آنے والی فلم میں شامل کیے گئے پاکستانی گانے ’نچ پنجابن نچ‘ میں ابرارالحق کو کریڈٹ دے دیا۔

ابرارالحق کا پرانا مشہور گانا ’نچ پنجابن نچ‘ فلم ساز کرن جوہر کی آنے والی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

مذکورہ فلم کا ٹریلر کچھ دن قبل جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد ابرارالحق نے مذکورہ گانے میں شامل اپنے گانے کو بغیر اجازت لینے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

پاکستانی گلوکار کے الزامات کو کرن جوہر اور ٹی سیریز نے مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

بھارتی میوزک ریکارڈ کمپنی کے انکار کے بعد ابرارالحق نے ٹی سیریز اور فلم ساز کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا مگر اب مذکورہ گانے کو جاری کرتے ہوئے بھارتی فلم ساز اور ریکارڈ لیبل کمپنی نے ابرارالحق کو کریڈٹ دے دیا۔

’نچ پنجابن نچ‘ کے بھارتی ورژن کو 28 مئی کو ریلیز کیا گیا، جس میں ورون دھون اور کیارا اڈوانی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں۔

مذکورہ گانے کو تنیشک گپی، زہرا رومی ابرار نے گایا ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

بھارتی کمپنی نے ’نچ پنجابن نچ‘ کو جاری کرتے ہوئے یوٹیوب ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ مذکورہ گانے کو پہلی بار ابرالحق نے گایا تھا۔

ساتھ ہی بھارتی کمپنی نے گانے کے شاعری میں ابرالحق کا نام لکھا ہے۔

گانے کو یوٹیوب پر محض چند ہی گھنٹوں میں 40 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا تھا، تاہم شائقین نے اسے ناپسند کیا اور کہا کہ اس سے ابرارالحق کا پرانا گانا بہتر ہے۔

مذکورہ گانا ابرارالحق نے 2002 میں اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا، جسے بعد ازاں پاکستانی فلم ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024