• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

طویل عرصے بعد شان شاہد کی فلم ’ضرار‘ کا ٹریلر جاری

شائع June 17, 2022
فلم میں شان شاہد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—پرومو فوٹو
فلم میں شان شاہد نے مرکزی کردار ادا کیا ہے—پرومو فوٹو

مختلف وجوہات کی بنا پر مسلسل تاخیر کے بعد ایکشن ہیرو شان شاہد کی آنے والی فلم ’ضرار‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، تاہم اسے ریلیز کرنے کی تاریخ نہیں دی گئی۔

’ضرار‘ کو ابتدائی طور پر 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اس وقت کورونا کی وبا آنے کے باعث فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی تھی، جس کے بعد خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اسے 2021 میں ریلیز کردیا جائے گا۔

سال 2021 میں فلم کی ٹیم نے ’ضرار‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے اسی سال ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا مگر کورونا کی وبا سمیت ملک میں سینما بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہ کیا جا سکا تھا۔

اب اگرچہ فلم کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا، تاہم اس کے باوجود اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا، جس سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر اسے رواں برس کے موسم سرما میں ریلیز کیا جائے گا۔

مختصر دورانیے کے ٹریلر میں شان شاہد کو ’ضرار‘ کے مرکزی کردار میں دکھایا گیا ہے اور ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی خفیہ مشن پر ملک میں جاری تشدد، کرپشن اور انتہاپسندی کی جنگ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں شان شاہد پاکستان میں انتہاپسندی اور بے یقینی پھیلانے والے ملک دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے انتہائی حساس اور بڑے منصوبے پر کام کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹریلر میں جہاں پاکستان میں جاری انتہاپسندی کو دکھایا گیا ہے، وہیں پڑوسی ملک افغانستان میں شورش اور جنگ کے حالات کو بھی اس کا موضوع بنایا گیا ہے۔

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم میں پاکستان کا امن خراب کرنے میں بھارتی مداخلت کا راز فاش کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

فلم میں شان شاہد کے علاوہ کرن ملک، نیر اعجاز، ندیم بیگ اور شفقت چیمہ سمیت دیگر اداکار دکھائی دیں گے، اس کی کہانی خود شان نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024