• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:54pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:54pm

مال بردار ٹرین کے ترکی پہنچنے میں تاخیر کی وجہ سے برآمدکنندگان کی عدم دلچسپی

شائع July 13, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی  اسلام آباد۔تہران۔استنبول کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرین پر اعتماد نہیں کر رہی — فوٹو: ڈان
انہوں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی اسلام آباد۔تہران۔استنبول کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرین پر اعتماد نہیں کر رہی — فوٹو: ڈان

اسلام آباد، تہران اور استنبول (آئی ٹی آئی) کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرین کا دوبارہ آغاز دسمبر 2021 میں تقریباً ایک دہائی بعد کیا گیا، تاہم اس کا آپریشن سست روی کا شکار نظر آرہا ہے کیونکہ برآمد کنندگان کی جانب سے 30 روز گزرنے کے باوجود 7ویں ٹرین کے لیے کوئی بکنگ نہیں کی گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں ٹرین کی آمد میں زیادہ تاخیر، راستے میں سامان کو پہنچنے والے نقصان، فریٹ فارورڈرز کے درمیان چارجز کے حوالے سے جھگڑے، پاکستان ریلوے کی جانب سے مبینہ طور پر اونرشپ کا نہ ہونا سمیت دیگر انتظامی اور تکنیکی مسائل کے سبب اسلام آباد، تہران اور استنبول ٹرین کا آپریشن سست روی کا شکار ہو رہا ہے۔

ذرائع نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈان سے کہا کہ آپ کیا کریں گے جب مصنوعات کو معاہدے کے تحت 17 دن کے اندر بحفاظت ترکی پہنچنے سے زیادہ وقت لگے، یہی وجہ ہے کہ 30 دن گزر جانے کے باجود ساتویں مال بردار ٹرین کے لیے تاجروں کی جانب سے بہت کم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ٹی آئی مال بردار ٹرین دو ماہ بعد بالآخر ترکی پہنچ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بزنس کمیونٹی اسلام آباد، تہران اور استنبول کے درمیان چلنے والی مال بردار ٹرین پر اعتماد نہیں کر رہی۔

پہلی مار بردار ٹرین جو زیادہ تر گلابی نمک لے کر جا رہی تھی، ترکی میں مقررہ وقت سے قبل صرف 13 دن میں پہنچ گئی تھی، اسی طرح دوسری ٹرین 550 ٹن کی مصنوعات کے ساتھ عزہ خیل ڈرائی پورٹ سے 28 دسمبر کو روانہ ہو کر 17 جنوری کو پہنچ گئی تھی۔

تیسری مال بردار ٹرین شدید برف باری کا سامنا کرنے کے باوجود 10 دن کی تاخیر سے فروری کے تیسرے ہفتے میں ترکی پہنچ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے پہلی مال بردار ٹرین 13 روز بعد ترکی پہنچ گئی

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، تہران اور ترکی کے درمیان چلنے والی چوتھی مال بردار ٹرین میں مسائل آنے شروع ہوئے، یہ ٹرین مختلف قیمتی مصنوعات چھ کنٹینر میں لے کر مارچ کے پہلے ہفتے میں ترکی کے لیے روانہ ہوئی، پہلے ٹرین پاکستانی حدود میں تفتان ریلوے اسٹیشن پر کسٹم کلیئرنس کی وجہ سے پھنس گئی، اس کے بعد پاکستانی و ترکی فریٹ فاروڈرز کے درمیان برآمد کنندگان سے اپنے حصے لینے کے تنازع پر زاہدان ریلوے اسٹیشن پر رک گئی، چوتھی مال بردان ٹرین تقریباً دو ماہ کی تاخیر کے بعد مئی میں منزل پر پہنچی۔

پانچویں ٹرین کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ یہ ٹرین بلوچستان ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی، اس حادثے سے تقریبا 40 سے 50 لاکھ روپے مالیت کی مصنوعات کو نقصان پہنچا اور اسے ترکی پہنچے میں 45 دن کی تاخیر ہوئی۔

حکام نے بتایا کہ اسلام آباد، تہران اور ترکی کے درمیان چلنے والی چھٹی مال بردار ٹرین اس وقت زاہدان میں ترکی کے معیار کے مطابق ڈبوں کے منتقل ہونے کا انتظار کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: استنبول، تہران اور اسلام آباد کے درمیان مال بردار ٹرین کا آغاز

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹرین میں کون ترکی میں سامان بھیجنے کی زحمت کرے گا، یہی وجہ ہے کہ بکنگ نہ ہونے کے سبب ساتویں ٹرین کو ترتیب دینے کا عمل شروع نہیں ہوسکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025