• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تضحیک آمیز تعلقات کی حمایتی نہیں، زرنش خان

شائع August 3, 2022
میرے بیان کو غلط سمجھا گیا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
میرے بیان کو غلط سمجھا گیا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ زرنش خان نے کہا ہے کہ ’سمجھوتوں‘ سے متعلق ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا، وہ کسی طرح بھی تضحیک آمیز یا پرتشدد تعلقات کی حمایتی نہیں۔

زرنش خان نے ایک روز قبل انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی میں سمجھوتوں کی اہمیت سے متعلق بتایا تھا۔

انہوں نے جو تصویر شیئر کی تھی، اس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے آںسوں پوچھ کر انہیں سمجھوتہ کرنے کا درس دیتی رکھائی دی تھیں۔

زرنش خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ یہ سمجھ کر آگے بڑھا جائے کہ حالات کس طرح کے بھی ہوں مگر سمجھوتوں کے بغیر زندگی نہیں چل سکتی یا آگے نہیں بڑھ سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی سمجھوتوں کے بغیر نہیں چل سکتی، زرنش خان

ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا تھا کہ سمجھوتوں سے متعلق کی گئی بعض ہدایات سے متعلق غلط تصورات کیوں پیش کیے جاتے ہیں یا انہیں غلط کیوں سمجھا جاتا ہے؟

اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ پر لوگوں نے بھی اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے خیالات سے اختلاف کیا تھا اور انہیں یاد دلایا تھا کہ ذاتی اہمیت اور عزت بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔

بعض مداحوں نے ان کے خیالات سے اتفاق بھی کیا تھا—اسکرین شاٹ
بعض مداحوں نے ان کے خیالات سے اتفاق بھی کیا تھا—اسکرین شاٹ

اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ پر متعدد شوبز ویب سائٹس نے خبریں بھی شائع کیں، جس میں اداکارہ کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ زرنش خان تضحیک آمیز تعلقات کے وقت بھی سمجھوتوں کو بات کر رہی ہیں۔

ایسی ہی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے زرنش خان نے واضح کیا کہ وہ کسی طرح کے تضحیک آمیز تعلقات کی حمایتی نہیں اور نہ ہی ذہنی و جسمانی تشدد جیسے استحصال کی حمایت کرتی ہیں۔

انہوں نے اپنی وضاحتی اسٹوری میں لکھا کہ ان کے ’سمجھوتوں‘ سے متعلق بات کو غلط سمجھا گیا۔

میرے بیان کو غلط سمجھا گیا—اسکرین شاٹ
میرے بیان کو غلط سمجھا گیا—اسکرین شاٹ

ان کے مطابق انہوں نے سمجھوتوں کی پوسٹ میں والدین کی جانب سے بیٹوں کی اچھی تربیت دینے کی بات بھی کی تھی مگر ان کے بیان کو غلط سمجھا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے صرف یہ بات کی تھی کہ کس طرح ہمارے سماج میں بعض تصاویر، سلوگنز اور جملوں کو غلط سمجھ کر ان کی غلط تشریح کی جاتی ہے۔

زرنش خان نے لکھا کہ انہوں نے اپنی پوسٹ میں واضح کیا تھا کہ والدین اپنے بیٹوں کی درست تربیت کریں تو لڑکیاں سمجھوتوں کی زندگی سے محفوظ رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024