• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ماں بننے کے بعد اقرا عزیز ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار

شائع August 12, 2022
ڈرامے کی ہدایات یاسر حسین دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
ڈرامے کی ہدایات یاسر حسین دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

بچے کو جنم دینے کے ایک سال بعد اداکارہ اقرا عزیز جلد ٹی وی اسکرین پر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی جب کہ وہ تقریبا تین سال بعد شوہر یاسر حسین کے ہمراہ کام کرتی دکھائی دیں گی۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اقرا عزیز کے جلد نشر ہونے والے ڈرامے کی ہدایات ان کے شوہر یاسر حسین ہی دیں گے۔

جی ہاں، دونوں اداکار تقریبا تین سال بعد دوبارہ اسکرین پر ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گی جب کہ پہلی بار اقرا عزیز شوہر کی ہدایت کاری میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

دونوں اداکار ’ایک تھی لیلیٰ‘ نامی مرڈر مسٹری ڈراما سیریل میں دکھائی دیں گے، جس کی ہدایات یاسر حسین دیں گے۔

’ایک تھی لیلیٰ‘ سے قبل یاسر حسین نے ’کوئل‘ ڈرامے کی ہدایت کاری سے چھوٹی اسکرین پر بطور ڈائریکٹر کیریئر کا آغاز کیا تھا، اس سے پہلے انہوں نے ایک گانے کی ویڈیو کی ہدایات دی تھیں۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز نے دو دن قبل انسٹاگرام پوسٹ میں شوٹنگ سیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ایک ڈرامے میں دکھائی دیں گے۔

اسی حوالے سے یاسر حسین نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ’ایک تھی لیلیٰ‘ کو ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا، جسے ہانیہ امان نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی کاسٹ میں فیصل قریشی، گل رعنا، حسن احمد، نیر اعجاز، فائزہ افتخار اور فریحہ جبین بھی شامل ہیں۔

ڈرامے کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ اس کی کہانی معاشرے میں خواتین کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کے ساتھ برا ہونے پر انہیں ہی قصور وار ٹھہرانے جیسے مسائل کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے کی مرکزی کہانی ’لیلیٰ‘ نامی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ اچانک لاپتا ہوجاتی ہے، جس کے بعد پولیس اور ان کے رشتے دار اس کی باحفاظت تلاش کی کوششیں کرنے کے برعکس اس کے کردار پر باتیں کرنے لگتے ہیں۔

ڈرامے میں دکھایا جائے گا کہ کس طرح پاکستانی خواتین مسائل کا شکار ہونے پر کردار کشی جیسے عذاب سے بھی گزرتی ہیں۔

ممکنہ طور پر ڈرامے میں ’لیلیٰ‘ کا کردار اقرا عزیز جب کہ ان کے منگیتر کا کردار یاسر حسین ادا کرتے دکھائی دیں گے جو کہ ڈرامے کی ہدایات بھی دیں گے۔

ڈرامے کو رواں برس کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ
ڈرامے کو رواں برس کے اختتام تک پیش کیے جانے کا امکان ہے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024