• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ٹرمپ ایک اور مشکل میں، ٹرمپ آرگنائزیشن کے سربراہ کا ٹیکس فراڈ کا اعتراف

شائع August 19, 2022
ٹیکس فراڈ کے الزامات پرویسلبرگ کو 5 ماہ قید کی سنائی جائے گی —فوٹو: رائٹرز
ٹیکس فراڈ کے الزامات پرویسلبرگ کو 5 ماہ قید کی سنائی جائے گی —فوٹو: رائٹرز

ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف فنانشل افسر ایلن ویسلبرگ نے ٹیکس فراڈ کا اعتراف کرلیا اور سابق امریکی صدر کی ریئل اسٹیٹ کمپنی کے آئندہ مجرمانہ مقدمے میں گواہی دینے پر رضامندی ظاہر کرلی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق مین ہٹن کے ڈسٹرکٹ اٹارنی ایلون بریگ نے ایک بیان میں کہا کہ 2005 سے 2021 تک ٹرمپ آرگنائزیشن کے چیف فنانشل افسر کے طور پر خدمات انجام دینے والے 75 سالہ ویسلبرگ نے ٹیکس فراڈ کے 15 الزامات میں جرم قبول کیا۔

ایلون بریگ نے کہا کہ ویسلبرگ نے وفاقی، نیویارک اسٹیٹ اور نیویارک سٹی ٹیکس حکام کو دھوکا دینے کے لیے شریک مدعا ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ 15 سالہ اسکیم میں اپنی شمولیت کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کے الزامات پر ٹرمپ آرگنائزیشن کے اکتوبر میں ہونے والے مجرمانہ مقدمے میں گواہی دینے پر ویسلبرگ کو 5 ماہ قید کی سنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: والدین کو ٹیکس بچانے میں مدد کا الزام، ٹرمپ کےخلاف تحقیقات کا آغاز

ویسلبرگ نے مستقل طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ذاتی طور پر گواہی دینے سے انکار کردیا ہے، 76 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ 2017 تک ٹرمپ آرگنائزیشن کے صدر اور مالک کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، جب وہ وائٹ ہاؤس میں تھے۔

تاہم ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق ایگزیکٹو اس مقدمے میں گواہی دینے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں اضافی جیل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایلون بریگ نے کہا کہ ٹیکس فراڈ کے الزامات پر ٹرمپ آرگنائزیشن کے مقدمے میں جج کا انتخاب 24 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے۔

درخواست کے معاہدے میں ویسلبرگ نے رپورٹ نہ کی گئی آمدنی میں 17 لاکھ 60 ہزار ڈالر پر واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کا اعتراف کیا، انہیں ٹیکس، جرمانے اور سود کی مد میں تقریباً 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔

ایلون بریگ نے کہا کہ آج ایلن ویسلبرگ نے عدالت میں اعتراف کیا کہ انہوں نے ٹرمپ آرگنائزیشن میں اپنے عہدے کا استعمال ٹیکس چوری اور خود کو مالا مال کرنے کے لیے کیا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کرکے 'ہراساں' کیا جا رہا ہے، ایوانکا ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ ویسلبرگ نے ٹرمپ آرگنائزیشن کو کرائے کے بغیر عالیشان اپارٹمنٹ، مہنگی کاریں، ٹرمپ کے پوتے پوتیوں کے لیے نجی اسکول کی ٹیوشن فیس اور نیا فرنیچر فراہم کیا تھا، یہ سب کچھ ٹیکس ادا کیے بغیر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست کا معاہدہ ٹرمپ آرگنائزیشن کو براہ راست مجرمانہ سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج میں ملوث کرتا ہے اور ہم ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف عدالت میں اپنا مقدمہ ثابت کرنے کے منتظر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024