• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پاکستانی کے بعد ’پسوڑی‘ کا افریقی ورژن بھی مقبول

شائع August 19, 2022
ریمکس گانا بھی مقبول ہوگیا—پرومو فوٹو
ریمکس گانا بھی مقبول ہوگیا—پرومو فوٹو

رواں برس فروری میں ریلیز کیے گئے پاکستانی گانے ’پسوڑی‘ کا میوزک لیبل کوک اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کا افریقی ورژن بھی مقبول ہوگیا اور شائقین ’پسوڑی ریمکس‘ کے سحر میں ڈوب گئے۔

علی سیٹھی نے 18 اگست کو ’پسوڑی ریمکس‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے گانے کو کوک اسٹوڈیو افریقہ نے نئے انداز میں پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے گانے میں افریقی سُر شامل کرنے پر نائیجریا کے گلوکار ریکادو بینکس اور مصری گلوکار مرواع موسیٰ سمیت ڈانسر بنیت کور کا بھی شکریہ ادا کیا۔

علی سیٹھی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کے گانے کو کوک اسٹوڈیو افریقہ نے نئے انداز میں پیش کرکے مداحوں کو ایک اور خوبصورت تحفہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پسوڑی‘ اسپاٹی فائے کے 50 عالمی وائرل گانوں میں تیسرے نمبر پر آگیا

’پسوڑی ریمکس‘ کا آغاز علی سیٹھی کی گلوکاری سے ہی ہوتا ہے جب کہ اختتام بھی ان کی گلوکاری سے ہی ہوتا ہے۔

افریقی پسوڑی میں مصری گلوکار عربی جب کہ نائیجیرین گلوکار مقامی زبان میں گلوکاری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

’پسوڑی ریمکس‘ کو تین مختلف زبانوں میں پیش کیا گیا ہے جب کہ گانے کی ویڈیو کے دوران ’پسوڑی‘ تھیم پر ڈانسر بنیت کور جلوے بکھیرتی دکھائی دیتی ہیں۔

’پسوڑی ریمکس‘ کو 18 اگست کو یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا جو دیکھتے ہی مقبول ہوگیا اور لوگوں نے اس کی تعریفیں کیں۔

’پسوڑی ریمکس‘ کی ویڈیو کو مصری و نائیجیرین گلوکاروں سمیت ڈانسر بنیت کور نے بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ پنجابی زبان کے گانے ’پسوڑی‘ کو رواں برس فروری میں ’کوک اسٹوڈیو 14‘ کے تحت ریلیز کیا گیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول بن گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024