• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’دل کو چرانے والی‘ نازیہ حسن کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ کے بل بورڈ پر آویزاں

شائع August 20, 2022
نازیہ حسن کی تصویر کو آویزاں کرنے پر شوبز شخصیات نے اسپاٹی فائی کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام
نازیہ حسن کی تصویر کو آویزاں کرنے پر شوبز شخصیات نے اسپاٹی فائی کا شکریہ ادا کیا—فوٹو: انسٹاگرام

مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 22 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے ان کی تصویر پہلی بار امریکا کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ’ٹائمز اسکوائر‘ کے بل بورڈز پر آویزاں کردی۔

’دوستی، ڈسکو دیوانے، آنکھیں ملانے والے، بوم بوم اور دل کی لگی‘ جیسے گیت گانے والی نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عروج آفتاب ’ٹائمز اسکوائر‘ کے بل بورڈ پر نظر آنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

انہیں ایشیا کی پاپ میوزک میں شہزادی کی اہمیت حاصل ہے اور آج بھی ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے۔

’ُاسپاٹی فائے‘ نے رواں برس ان کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کی، جس پر میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے میوزک ویب سائٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

’اسپاٹی فائے‘ نے ٹائمز اسکوائر پر نازیہ حسن کی تصویر ’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کے تحت آویزاں کیں، جسے ویب سائٹ نے رواں برس مارچ میں شروع کیا تھا۔

مارچ 2022 میں پہلی بار ’اسپاٹی فائے‘ نے ’اکوئل پاکستان‘ کے نام سے گلوکاروں کی تصاویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کرنا شروع کیا تھا اور سب سے پہلے پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔

اسی سلسلے کی کڑی کے تحت اگست میں نازیہ حسین کی تصویر کو’سنگر آف دی منتھ‘ کے طور پر ’اکوئل پاکستان‘ منصوبے کے بینر تلے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔

نازیہ حسن کی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کی گئی تصویر کو ان کے بھائی گلوکار زوہیب حسن نے بھی شیئر کیا۔

نازیہ حسن سے قبل جولائی میں گلوکارہ نتاشا بیگ اور جون میں گلوکارہ زبیری زوہا کی تصاویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

اسی طرح مئی میں گلوکارہ حدیقہ کیانی جب کہ اپریل میں مہک علی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024