• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، شاہین آفریدی ایشیا کپ سے باہر

شائع August 20, 2022
انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی 4 سے 6 ہفتوں کے لیے کھیل کے میدانوں سے دور ہو گئے ہیں— فائل فوٹو: پی سی بی
انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی 4 سے 6 ہفتوں کے لیے کھیل کے میدانوں سے دور ہو گئے ہیں— فائل فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کی ایشیا کپ ٹی20 کی تیاریوں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی 6 ملکی ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے ساتھ ساتھ 4 سے 6 ہفتوں کے لیے کھیل کے میدان سے بھی دور ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور آزاد اسپیشلسٹ کے پینل نے شاہین شاہ آفریدی کی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں 4 سے 6 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: کیریئر کے دباؤ سے بعض اوقات ذہنی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے، ویرات کوہلی

ڈاکترز کے مشورے کے بعد شاہین ایشیا کپ ٹی20 سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی قومی ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے پہلے وہ فٹ ہو جائیں گے۔

شاہین سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ میں نے شاہین سے بات کی ہے اور وہ اس خبر سے پریشان ہیں لیکن وہ بہادر نوجوان ہیں جس نے اپنے ملک اور ٹیم کے لیے مستقبل میں خدمات انجام دینا کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کا فاسٹ باؤلر محمد حسنین پر بظاہر چکنگ کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز میں قومی ٹیم کے ساتھ موجود فاسٹ باؤلر کی انجری میں قدرے بہتری آئی ہے لیکن اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ انہیں مزید وقت درکار ہے اور ان کی اکتوبر میں مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن ڈپارٹمنٹ آنے والے ہفتوں میں کھلاڑی کے ساتھ مل کر کام کرے گا تاکہ ان کی مسابقتی کرکٹ میں محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پی سی بی کے مطباق ایشیا کپ کے لیے شاہین شاہ آفریدی کے متبادل کا اعلان جلد کیا جائے گا اور پاکستانی ٹیم پیر کو روٹرڈیم سے دبئی پہنچے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024