• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیلاب متاثرین کی مدد مقابلہ سمجھ کر نہیں کی جانی چاہیے، نادیہ حسین

شائع September 2, 2022
میں اپنے ذاتی ملازمین کی مدد کر رہی ہوں، نادیہ حسین
میں اپنے ذاتی ملازمین کی مدد کر رہی ہوں، نادیہ حسین

ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی مدد کے لیے نہ صرف ملکی بلکہ عالمی اداروں کو بھی آگے آنا پڑے گا جب کہ متاثرین کی مدد مقابلہ سمجھ کر نہیں کی جانی چاہیے۔

ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی مدد کا سلسلہ ابھی شروع ہوا ہے جو کافی عرصے تک چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں بہت زیادہ تباہی آئی ہے اور ان کی بحالی کے لیے عالمی اداروں کو بھی مدد کے لیے آگے آنا پڑے گا۔

ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بہت سارے لوگ آگے آ رہے ہیں اور نہ صرف ادارے بلکہ انفرادی طور پر بھی لوگ فلاحی کاموں میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ شوبز شخصیت ہونے کی وجہ سے لوگ ان سے مدد پوچھ رہے ہیں کہ وہ کیا کر رہی ہیں اور یہ سوالات تمام میڈیا پرسنالٹیز سے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر کے ملازمین کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے، جہاں سیلاب سے بہت بڑی تباہی آئی ہے اور وہ اپنے ہی ملازمین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

ماڈل و میک اپ آرٹسٹ نے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی مدد کر رہی ہیں اور وہ ان کی مدد کرتی رہیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ بھی متاثرین کی مدد کریں وہ اپنی استطاعت کے مطابق کریں، انہیں متاثرین کی مدد مقابلہ سمجھ کر نہیں کرنی چاہیے۔

نادیہ حسین کے مطابق سیلاب سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے اور متاثرین کی مدد کا سلسلہ ابھی صرف شروع ہوا ہے اور ان کی کافی وقت تک مدد کرنی ہے، اس لیے کوئی بھی ان کی مدد مقابلہ سمجھ کر نہ کرے بلکہ اپنی استطاعت کے مطابق مدد کرے۔

انہوں نے مداحوں کو کہا کہ وہ چاہیں تو خود ذاتی طور پر متاثرین کی مدد کریں، چاہیں تو کسی ادارے کو فنڈز دیں اور چاہیں تو فلاحی کام کرنے والے کسی فرد واحد کو عطیات دیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024