• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بچے کی متوقع پیدائش کو فلم پروموشن کا حصہ بنانے پرعالیہ بھٹ پر تنقید

شائع September 3, 2022
عالیہ بھٹ نے حیدرآباد دکھن میں تقریب میں شرکت کی—اسکرین شاٹ
عالیہ بھٹ نے حیدرآباد دکھن میں تقریب میں شرکت کی—اسکرین شاٹ

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور فلم ساز کرن جوہر کو اداکارہ کے ہاں بچے کی متوقع پیدائش کو فلم پروموشن کا حصہ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عالیہ بھٹ امید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جب کہ ان کی شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ فلم ‘براہمسترا’ بھی ریلیز ہونے والی ہے اور اداکارہ حمل کے دوران بھی فلم کی پروموشن میں مصروف دکھائی دیتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ شوہر رنبیر کپور اور فلم ساز کرن جوہر کے ساتھ ‘براہمسترا’ کی تشہیر کے لیے بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد دکھن میں منعقد ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں انہیں بچے کی متوقع پیدائش کو بھی تشہیر کا حصہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔

اداکارہ نے کرن جوہر کے حکم پر مڑ کر لوگوں کو جملہ دکھایا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے کرن جوہر کے حکم پر مڑ کر لوگوں کو جملہ دکھایا—اسکرین شاٹ

تقریب کے دوران کرن جوہر نے عالیہ بھٹ کو شائقین کو اپنی پیٹھ دکھانے کا کہا، جس پر اداکارہ کے شرارے کے پیچھے بچے کی جلد پیدائش کا جملہ لکھا ہوا تھا۔

اداکارہ نے تقریب کے دوران گلابی رنگ کا غرارا پہن رکھا تھا، جس کے پیچھے کمر پر انگریزی میں جلد بچے کی پیدائش کا جملہ لکھا ہوا نظر آ رہا تھا۔

تشہیر کے دوران کرن جوہر نے عالیہ بھٹ کو لوگوں کو انگریزی میں بچے کی پیدائش سے متعلق لکھا ہوا جملہ دکھانے کا کہا اور اداکارہ نے فلم ساز کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ایسا ہی کیا۔

اداکارہ کی جانب سے فلم پروموشن کے دوران لباس پر بچے کی جلد پیدائش کا جملہ لکھوانے اور اسے لوگوں کو دکھانے پر کئی شائقین ان سے خفا دکھائی دیے۔

شوبز ویب سائٹ ‘بولی وڈ لائف’ کے مطابق لوگوں نے کرن جوہر سمیت عالیہ بھٹ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ اداکارہ نے فلم کی تشہیر کے لیے اپنے آنے والے بچے کو بھی نہیں بخشا۔

لوگوں نے فلم ساز سمیت اداکارہ پر سخت تنقید کی اور انہیں اخلاقیات سیکھنے کا مشورہ دیا۔

جہاں لوگوں نے عالیہ بھٹ کو اخلاقیات سیکھنے کا مشورہ دیا، وہیں بعض لوگوں نے انہیں یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ بچے کا نام بھی ‘براہمسترا’ ہی رکھیں۔

شوبز ویب سائٹ ‘بولی وڈ شادیز’ کے مطابق لوگوں نے بچے کی جلد پیدائش سے متعلق جملے لباس پر لکھنے اور انہیں لوگوں کو دکھانے پر عالیہ بھٹ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

لوگوں نے ان کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان پر تنقید کی اور لکھا کہ ویسے یہ اداکارائیں پرائیویسی کا ڈھنڈورا پیٹتی رہتی ہیں مگر اب مجمع میں آنے والے بچے کی پروموشن کر رہی ہیں۔

مداحوں نے عالیہ بھٹ کی حرکت پر ان کی فلم ‘براہمسترا’ کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا اور لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی ان کی فلم نہ دیکھیں۔

لوگوں نے عالیہ بھٹ کو اڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے عالیہ بھٹ کو اڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ

اس سے قبل گزشتہ ماہ انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے بھی اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے حمل سے متعلق مذاق کیا تھا۔

دونوں میاں اور بیوی نے چند دن قبل اپنی آنے والی فلم ‘براہمسترا’ کی پروموشن کے لیے ایک ساتھ اںٹرویو دیا تھا، جس دوران میزبان نے عالیہ بھٹ سوال کیا تھا کہ وہ اپنی فلم کی تشہیر میں دکھائی دیں گی، جس پر انہوں نے واضح جواب دینے کے بجائے سوالیہ انداز میں بتایا کہ وہ کیوں اپنی فلم کی تشہیر کو آگے نہیں بڑھائیں گے یا پھیلائیں گے؟

عالیہ بھٹ کے اسی جواب کے درمیان رنبیر کپور نے انہیں ٹوکتے ہوئے ان کے بڑھتے ہوئے پیٹ پر جملہ کہا تھا۔

رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ کے بڑھتے ہوئے پیٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ کون شخص اس وقت زیادہ پھیل رہا ہے؟

رنبیر کپور کے ایسے مذاق پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر بعد ازاں انہوں نے معافی مانگ لی تھی۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے رواں برس اپریل میں شادی کی تھی اور دونوں نے جون میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024