• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

غریب باورچی سے آن لائن فراڈ، صدر مملکت کا بینک کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم

شائع September 12, 2022
صدرعارف علوی کاکہنا تھا کہ جعلی کالوں کے ذریعے عوام کی محنت سے کمائی گئی رقم ہتھیا لی جاتی ہے—فوٹو:  ڈان نیوز
صدرعارف علوی کاکہنا تھا کہ جعلی کالوں کے ذریعے عوام کی محنت سے کمائی گئی رقم ہتھیا لی جاتی ہے—فوٹو: ڈان نیوز

رحیم یار خان میں دھوکے بازوں نے جعلی بینک اہلکار بن کر غریب باورچی کے اکاؤنٹ کا صفایا کر دیا جس کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے حبیب بینک لمیٹیڈ (ایچ بی ایل) کو ہدایت کی ہے کہ غریب باورچی کو 2 لاکھ 49 ہزار 525 روپے ادا کیے جائیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے تمام بینک انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کلائنٹس کے ساتھ رابطے کو بہتر بنائیں اور تمام صارفین کو دھوکے بازوں یا آن لائن فنڈز کی منتقلی میں شامل فراڈ افراد کے بارے میں باقاعدگی سے خبردار کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن فراڈ میں ملوث 3 نائجیرین شہری گرفتار

انہوں نے کہا کہ جعلی کالوں کے ذریعے اور بعض اوقات بینک کے احاطے کے اندر بھی عوام کی محنت سے کمائی گئی رقم ہتھیا لی جاتی ہے اور معصوم لوگ اکثر دھوکے بازوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں۔

انہوں نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنایا جس میں بینک کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے بینک کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان کے رہائشی غریب باورچی کو حبیب بینک لمیٹیڈ 2 لاکھ 49 ہزار 525 روپے ادا کرے، غریب باورچی کو فراڈ کے ذریعے دھوکے بازوں نے اس کی رقم سے محروم کردیا جنہوں نے خود کو ٹیلیفون پر بینک کا عہدیدار ظاہر کر کے باورچی سے ذاتی اکاؤنٹ کی معلومات لیں اور آن لائن بینکنگ کے ذریعے رقم منتقل کی۔

مزید پڑھیں: آن لائن بینکنگ فراڈ: 2 شہری لاکھوں روپے سے محروم

صدر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق حبیب بینک لمیٹیڈ الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر کی سہولت کو فعال کرنے سے پہلے صارف کی رضامندی حاصل کرنے کا پابند ہے لیکن قواعد اور ضوابط کے مطابق بینک کوئی دستاویز یا شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024