• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر آصف آفریدی معطل

شائع September 14, 2022
آصف آفریدی جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا اسکواڈ کا حصہ تھے— تصویر: ٹویٹر
آصف آفریدی جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں خیبر پختونخوا اسکواڈ کا حصہ تھے— تصویر: ٹویٹر

خیبر پختونخوا کے لیگ اسپنر آصف آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معطل کردیا، آصف آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ آصف آفریدی کو ایک روز قبل ہی معطل کردیا گیا تھا اور تحقیقات مکمل ہونے تک آصف آفریدی کرکٹ کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ پولو چیمپیئن شپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آصف آفریدی کی معطلی سے متعلق کہنا تھا کہ آصف آفریدی کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔

آصف آفریدی جاری نیشنل ٹی20 کپ میں خیبر پختونخوا کے اسکواڈ کا حصہ تھے، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ٹورنامنٹ کے دوران آصف آفریدی سے کیا جرم سرزد ہوا۔

مزید پڑھیں: ہم کب پسند ناپسند اور دوستی نبھانے کے کلچر سے باہر نکلیں گے، شعیب ملک کا سوال

35 سالہ آصف علی آفریدی رواں سال آسٹریلیا کے خلاف پاکستان روسٹر وائٹ بال سیریز کا بھی حصہ تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024