• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:54pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:46pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:54pm

سیکریٹری خارجہ سہیل محمود ریٹائر ہوگئے

شائع September 30, 2022
سہیل محمود نے خارجہ سروس میں 37 سالہ طویل عرصے تک ذمہ داریاں سنبھالیں—فوٹو: ٹوئٹر
سہیل محمود نے خارجہ سروس میں 37 سالہ طویل عرصے تک ذمہ داریاں سنبھالیں—فوٹو: ٹوئٹر

وزارت خارجہ کے بیوروکریٹک سربراہ کے طور پر ساڑھے تین سال کی مدت ختم ہونے کے بعد سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ریٹائر ہو گئے، انہوں نے خارجہ سروس میں 37 سالہ طویل عرصے تک ذمہ داریاں سنبھالیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سہیل محمود کے ساتھیوں نے انہیں الوداعی تقریب میں مدعو کیا، دوسری جانب یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت نے انہیں ریٹائرمنٹ کے حوالے سےمطلع نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سکریٹری خارجہ سہیل محمود نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بلجیئم، لگزم برگ اوریورپی یونین میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نئے سیکریٹری خارجہ تعینات ہونے کی اطلاعات ہیں، حکومت کے خارجہ پالیسی کے نئے اعلیٰ افسر کے اعلان کے بعد ان کے نئے سیکریٹری خارجہ بننے کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

رضا بشیر تارڑ اور معین الحق کے بعد سفیر عبدالمجید خان خارجہ سروس میں تیسرے بی ایس 22 کے اعلیٰ افسر ہیں۔

راجہ بشیر تارڑ ایک مضبوط رقیب کےطورپر جانیں جاتے ہیں لیکن وہ گزشتہ مہینے جاپان کے سفیر کے طور پر تعینات ہوئے تھے، ان کی پوسٹنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ سیکریٹری خارجہ کے طور پر کام کرنے کی دلچسپی نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں: سہیل محمود بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر تعینات

دوسری جانب بیجنگ کے سفیر مومن الحق اگلے 5 ماہ بعد ریٹائر ہوجائیں گے، سیکریٹری خارجہ کے طور پر ان کا انتخاب کرنے کا مطلب ہے کہ اگلے 5 ماہ بعد حکومت کو ایک اور سیکریٹری خارجہ کی تقرری کرنی ہوگی۔

سفیر عبدالمجید خان کو بھی مئی میں برسلز کے سفیر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اگلے 11 مہینے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، تاہم وہ سیکریٹری خارجہ کے طور پر بہترین انتخاب سمجھا جاتا ہے۔

عبدالمجید خان اس سے قبل امریکا کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں، امریکا کے اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ ڈونلڈ لو کے ساتھ الوداعی ملاقات میں ان کی شہرت میں اضافہ ہوا، اس کی وجہ سائفر کی سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کرنے کے لیے استعمال کیا اور ان کی اقتتدار سے بے دخلی ان کی حکومت کے خلاف امریکی سازش کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سہیل محمود کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کا فیصلہ

انقرہ میں پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی بھی سیکریٹری خارجہ کے عہدے کے لیے اس دوڑ میں شامل ہیں، تاہم وہ بی ایس 21 میں ہونے کی وجہ سے ان کے اس عہدے پر فائز کرنے کے بہت کم امکانات ہیں اور وہ کچھ ہی ہفتوں میں ہیڈکواٹر واپس آرہے ہیں، وفاقی سیکریٹریز عمومی طور پر بی ایس 22 افسران کو تعینات کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025