• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لباس پر تنقید کرنے والی خاتون کو ماہرہ خان کا کرارا جواب

شائع September 30, 2022
اداکارہ نے تنقید کرنے والی خاتون کو کرارا جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تنقید کرنے والی خاتون کو کرارا جواب دیا—فوٹو: انسٹاگرام

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان نے ہم ایوارڈز کی ایڈٹ شدہ وائرل ویڈیو پر تنقید کرنے والی خاتون کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں کہا ہے کہ وہ جو کرتی آئی ہیں، وہ کرتی رہیں گی۔

ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر تنقید کرنے والی صحافی و لکھاری رافعہ زکریا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو وہ کر رہی ہیں، کرتی رہیں اور جو اداکارہ کو کرنا ہوگا وہ کرتی رہیں گی۔

رافعہ زکریا نے ماہرہ خان کی ہم ایوارڈز کی ایک وائرل ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ تھا کہ اب اداکارہ ویڈیو میں پہنے ہوئے چاروں جوڑے سیلاب متاثرین کو عطیہ کردیں گی۔

رافعہ زکریا نے ماہرہ خان کی مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بھی ان پر تنقید کی اور لکھا کہ پاکستانی اداکار ٹورنٹو میں ہم ایوارڈز شو کے نام پر چھوٹے سے علاقے میں سجائے گئے ریڈ کارپٹ پر مشہور شخصیات ہونے کا ڈراما رچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ایوارڈز شوز میں ہم ٹی وی کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔

ماہرہ خان نے مذکورہ خاتون کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں جواب دیا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کچھ بھی کرلیں مگر کوئی بھی شخص ان سے خوش نہیں ہوگا۔

ماہرہ خان نے خاتون کو جواب دیا کہ وہ متاثرین کی مدد کرنے سمیت دیگر فلاحی کاموں میں اپنے حصے کا کام کرتی رہی ہیں اور کرتی رہیں گی۔

اداکارہ نے خاتون کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ہاں وہ انہیں دکھانے کے لیے فلاحی کام کرتے وقت کچھ تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انہیں خوش کر سکتی ہیں مگر پھر بھی لوگ ان سے خوش نہیں ہوں گے اور کہیں گے کہ شوبز شخصیات فلاحی کام کرتے وقت بھی دکھاوا کرتی ہیں۔

ماہرہ خان نے مزید لکھا کہ اگر وہ فلاحی کام کرتے وقت ویڈیوز بناتی ہیں تو انہیں طعنے دیے جائیں گے کہ صدقہ کرتے وقت بھی دکھاوا کر رہی ہیں، اس لیے جو ان پر تنقید کر رہے ہیں، وہ اپنا کام جاری رکھیں اور اداکارہ اپنا کام جاری رکھیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024