• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے ایشیائی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

شائع October 3, 2022
ویب سیریز کی کاسٹ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
ویب سیریز کی کاسٹ نے ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس ریلیز ہونے والی تھرلر ’فیمنسٹ‘ ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے ایشیائی سطح کا معتبر ترین ایوارڈ ’ایشین اکیڈمی کریئیٹو ایوارڈز‘ اپنے نام کرلیا۔

’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ پر 10 دسمبر 2021 کو ریلیز کیا گیا تھا، مذکورہ سیریز میں ثروت گیلانی، مہربانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، سامعہ ممتاز اور سامعیہ عارف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ویب سیریز میں شہریار منور اور احسن خان سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

اس کی ہدایات برطانوی نژاد بھارتی فلم ساز مینا گور نے دی ہیں جو کہ اس کی شریک لکھاری بھی ہیں، ویب سیریز کے دوسرے لکھاری پاکستانی فلم ساز فرجاد نبی ہیں۔

ویب سیریز کی کہانی خواتین کے گرد گھومتی ہے اور شائقین کو اس میں محبت، انتقام، انقلاب اور دوسروں کی خدمت کرنے کی مختلف کہانیاں دکھائی گئی ہیں۔

ویب سیریز کی مرکزی کہانی 6 خواتین کے گرد گھومتی ہے اور اس میں متعدد بولڈ اور خوفناک مناظر بھی شامل ہیں۔

ویب سیریز کو کہانی اور کرداروں کی وجہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی سراہا گیا تھا، تاہم پاکستان میں اس میں کرداروں کو بولڈ دکھائے جانے پر بھی بعض شائقین نالاں دکھائی دیے تھے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ویب سیریز نے ریلیز کے ایک سال بعد سنگاپور میں ہونے والے ایشیائی سطح کے فلمی میلے میں بہترین سنگل ٹی وی ڈراما یا ٹیلی فلم کی کیٹیگری کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ویب سیریز کو ’ایشین اکیڈمی کریئیٹو ایوارڈز‘ کی جانب سے ایوارڈ دیے جانے کی خبر اداکارہ ثروت گیلانی اور صنم سعید نے بھی شیئر کی جب کہ دیگر اداکاراؤں نے بھی فلم ساز کی انسٹاگرام پوسٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اگرچہ ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ کی تمام کاسٹ پاکستانی تھی، تاہم اس کی ہدایات بھارتی نژاد فلم ساز نے دی تھیں جب کہ اسے پروڈیوس بھی بھارتی نژاد پروڈیوسر نے کیا اور اسے ریلیز بھی وہیں کیا گیا تھا، اس لیے اسے بھارت کی جانب سے منتخب کرکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مذکورہ فلم ایوارڈ میں بھارت اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ایشیائی ممالک حصہ لیتے ہیں، تاہم پاکستان اس ایوارڈ میں حصہ نہیں لیتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024