• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

’مولا جٹ‘ نے اجے دیوگن اور اکشے کمار کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

شائع October 27, 2022
پاکستانی فلم نے برطانیہ اور امریکا میں ریکارڈ کمائی کی—اسکرین شاٹ
پاکستانی فلم نے برطانیہ اور امریکا میں ریکارڈ کمائی کی—اسکرین شاٹ

رواں ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی پنجابی پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے ایک دن کی کمائی میں بولی وڈ سپر اسٹارز اکشے کمار اور اجے دیوگن کی میگا بجٹ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی فلم نے دونوں اداکاروں کی بھارتی فلموں کو امریکا اور برطانیہ کے باکس آفس پر پیچھے چھوڑا اور پاکستانی فلم نے ایک ہی دن میں کم سینما اسکرینز پر ریکارڈ کمائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق اجے دیوگن کی فلم ’تھینک گاڈ‘ اور اکشے کمار کی فلم ’رام سیتو‘ کو دیوالی کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا، جنہوں نے پہلے ہی دن پاکستانی فلم کے مقابلے کم کمائی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں فلموں نے پاکستانی فلم کے مقابلے برطانیہ اور شمالی امریکا کے سینماؤں کم کم کمائی جب کہ بولی وڈ فلموں کو ‘مولا جٹ‘ کے مقابلے زیادہ سینماؤں میں پیش کیا گیا تھا، اس باوجود دونون فلمیں پاکستانی فلم کی ایک دن کی کمائی کا ریکارڈ نہ توڑ پائیں۔

رپورٹ کے مطابق ’مولاجٹ‘ نے برطانیہ سے 47 ہزار امریکی ڈالر کے قریب جب کہ دونوں بھارتی فلموں نے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 36 ہزار امریکی ڈالر کمائے۔

اسی طرح شمالی امریکا میں بھی ایک ہی دن میں پاکستانی فلم نے 56 ہزار امریکی ڈالر سے زائد کی کمائی کی جب کہ وہاں اجے دیوگن کی فلم نے 40 ہزار اور اکشے کمار کی فلم نے 38 ہزار امریکی ڈالر بٹورے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹکٹ 200 روپے تک مہنگے فروخت ہونے لگے

برطانیہ اور شمالی امریکا کی سینما مارکیٹس میں دونوں بھارتی فلمیں پاکستانی فلم کو ایک دن کی کمائی میں پیچھے نہ چھوڑ سکیں اور یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستانی فلم کو ریلیز کیے گئے دو ہفتے گزر چکے ہیں جب کہ بھارتی فلموں کو دو دن قبل ہی ریلیز کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں دوسری جانب ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ پاکستانی فلم برطانیہ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پنجابی فلم بن گئی، اس سے قبل یہ اعزاز کسی بھارتی پنجابی فلم کے پاس تھا۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے اب تک سوا ارب روپے سے زائد کی کمائی کرلی ہے، وہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی، جس نے ریلیز کے 10 دن کے اندر 100 کروڑ روپے کمائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024