• KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am
  • KHI: Fajr 5:05am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:30am Sunrise 5:51am
  • ISB: Fajr 4:33am Sunrise 5:56am

یروشلم میں جھڑپیں، پوپ فرانسس کا اسرائیلی و فلسطینی حکام کو مذاکرات کا مشورہ

شائع November 28, 2022

پوپ فرانسس نے یروشلم میں حالیہ مہلک بم حملوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے بعد اسرائیلی اور فلسطینی حکام پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کریں۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اتوار کو عبادت سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ تشدد دونوں کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔

بدھ کو یروشلم کے مضافات میں بس اسٹاپ پر دو بم دھماکے ہوئے جس میں 16 سالہ لڑکا ہلاک اور کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے جبکہ ہفتے کو ایک 50 سالہ شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

منگل کو رات دیر گئے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں جھڑپوں کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

پوپ نے دونوں واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے یروشلم دھماکوں کو ناخوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چند مہینوں میں تشدد میں اضافے پر فکر مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تشدد مستقبل کو تباہ کرتا ہے، کم عمروں کی زندگیوں میں خلل ڈالتا ہے اور امن کی امیدیں کم کر دیتا ہے، آئیے ہم مرنے والے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ان خاندانوں بالخصوص ان کی ماؤں کے لیے دعا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اسرائیلی اور فلسطینی حکام مذاکرات کے لیے دل سے کوششیں کریں گے، باہمی اعتماد کو فروغ دیں گے جس کے بغیر ارض مقدس میں امن کا کوئی حل نہیں نکل سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024