• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

’پٹھان‘ اور ’بے شرم رنگ‘ پر تنقید کرنے والوں کو سوارا بھاسکر کا کرارا جواب

شائع December 16, 2022
بے شرم رنگ کو چند دن قبل ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام
بے شرم رنگ کو چند دن قبل ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون پر تنقید کرنے والے سیاستدانوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سیاستدانوں کو اداکاراؤں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی تو وہ کچھ کام بھی کرلیتے۔

سوارا بھاسکر نے اپنی ٹوئٹ میں دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما کی جانب سے دی گئی دھمکی کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ بات لکھی۔

دپیکا پڈوکون نے جس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں بی جے پی کے رہنما اور مدھیا پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مِشرا کا بیان بھی دیا گیا تھا۔

ناروتم مِشرا نے ایک روز قبل ہی دھمکی دی تھی کہ وہ شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور یہ کہ ان کے گانے ’بے شرم رنگ‘ میں اداکارہ کو ہندوؤں کے لیے مقدس سمجھے جانے والے زعفرانی رنگ کا لباس پہنا کر اسے نیم عریاں دکھایا گیا ہے۔

سوارا بھاسکر نے جس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اس میں ناروتم مِشرا نے یہ بھی کہا تھا کہ ’بے شرم رنگ ’ گانے میں زعفرانی رنگ پہنی خاتون کے جسم پر ہاتھ پھیرتے دکھایا گیا ہے‘۔

اداکارہ نے مذکورہ خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ہندی میں سیاستدان پر تنقید کی اور لکھا کہ ’ہمارے سیاستدانوں کو اداکاراؤں کا لباس دیکھنے سے فرصت ملتی کو کچھ بھی کام بھی کر لیتے‘۔

اداکارہ کی مذکورہ ٹوئٹ کو ہزاروں افراد نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور ان کی روشن خیالی کی تعریفیں بھی کیں۔

تاہم جہاں لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا، وہیں تنگ نظر افراد نے سوارا بھاسکر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

علاوہ ازیں سوارا بھاسکر نے ایک اور ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ بھی خبر ہوتی ہے کہ کس اداکارہ نے کون سے آئٹم سانگ میں کس طرح کے رنگ کا لباس پہنا‘۔

اداکارہ نے جس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا، اس میں صارف نے لکھا تھا کہ مجرم لوگ وزیر بن رہے ہیں لیکن اس حوالے سے کوئی خبر ہی نہیں دے رہا جب کہ اقتصادی ماہرین کا یاترا میں شامل ہونا ایک خبر ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ آئندہ ماہ جنوری میں ریلیز ہوگی اور اس کا گانا ’بے شرم‘ رنگ چند دن قبل ریلیز کیا گیا تھا، جسے دیکھنے کے بعد تنگ نظر ہندو سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے اداکار کی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلانا شروع کردیا جب کہ انتہاپسند جماعتوں نے بھی فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024