• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی سی بی کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، شاہد آفریدی چیئرمین مقرر

شائع December 24, 2022
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے امید  ظاہر کی کہ نئی کمیٹی بے باک فیصلے کرے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے امید ظاہر کی کہ نئی کمیٹی بے باک فیصلے کرے گی — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان، سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد آفریدی نئی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں عبدالرزاق اور راؤ افتخار انجم شامل ہیں اور مینجمنٹ کمیٹی کے رکن ہارون رشید اس کے کنوینر ہوں گے۔

پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ میں عبوری سلیکشن کمیٹی کو خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وقت کی کمی کے باوجود وہ جرأت مندانہ اور بے باک فیصلے لیں گے جس سے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایک مضبوط ٹیم میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی ایک جارح مزاج کرکٹر ہیں جنہوں نے پوری زندگی بلاخوف و خطر کرکٹ کھیلی، وہ 20 سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور انہوں نے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کیں، لہٰذا میرے خیال سے موجودہ جدید دور کے کھیل کے تقاضوں کو ان سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ کھیل کے حوالے سے معلومات کی بدولت وہ بہترین اور مستحق کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں اس ذمے داری کو اپنے لیے اعزاز سمجھتا ہوں اور اس ذمے داری کو پورا کرنے کے لیے جو بھی ممکن ہو سکا وہ ضرور کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے جیتنے کے طریقوں کو واپس اپنانے کی ضرورت ہے اور مجھے اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسٹریٹجک سلیکشن کے ذریعے ہمیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ایسی ٹیم میدان میں اتارنے میں مدد ملے گی جو کامیابیاں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کا اعتماد بھی بحال کرے۔

27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میں جلد سلیکٹرز کا ایک اجلاس طلب کروں گا اور آنے والے میچوں کے حوالے سے انہیں اپنے منصوبوں سے آگاہ کروں گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Jawwad Hussain Dec 24, 2022 09:00pm
I am regular user and viewer of your news website. Thank You Dawn!!!

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024