• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’پسوڑی فیم‘ شے گل کی تصویر ٹائمز اسکوائر پر آویزاں

شائع December 27, 2022
شے گل سے قبل نتاشا نورانی کی تصویر کو آویزاں کیا گیا تھا—فوٹو: اسپاٹی فائے
شے گل سے قبل نتاشا نورانی کی تصویر کو آویزاں کیا گیا تھا—فوٹو: اسپاٹی فائے

رواں سال ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ میں ریلیز ہونے والے گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گل کی تصویر کو میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ نے نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردیا۔

شے گل سے قبل اسپاٹی فائے 8 پاکستانی خواتین گلوکاراؤں کی تصاویر بھی ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کر چکی ہے۔

اسپاٹی فائے نے رواں برس مارچ سے ’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے۔

’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کے تحت شے گل کی تصویر کو دسمبر کے مہینے میں ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔

شے گل سال 2022 کی آخری گلوکارہ بنیں، جن کی تصویر کو امریکی سینٹر کے بل بورڈز پر آویزاں کیا گیا۔

شے گل سے قبل گزشتہ ماہ نومبر کو گلوکارہ نتاشا نورانی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

منصوبے کے تحت اکتوبر میں حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

اسی منصوبے کے تحت ستمبر میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

اسی سلسلے کی کڑی کے تحت اگست میں نازیہ حسین کی تصویر کو’سنگر آف دی منتھ‘ کے طور پر ’اکوئل پاکستان‘ منصوبے کے بینر تلے ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔

نازیہ حسن سے قبل جولائی میں گلوکارہ نتاشا بیگ اور جون میں گلوکارہ زبیری زوہا کی تصاویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

اسی طرح مئی میں گلوکارہ حدیقہ کیانی جب کہ اپریل میں مہک علی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔

’اکوئل پاکستان‘ منصوبے کے تحت پہلی بار مارچ 2022 میں ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کی تصویر آویزاں کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024