• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سیر و سیاحت کے مثبت نتائج کیلئے گھر سے کم از کم کتنی دور جانا چاہیے؟

شائع January 10, 2023 اپ ڈیٹ January 11, 2023
زیادہ دور سیر کو جانے والے اور متعدد مقامات گھومنے والے افراد زیادہ تندرست ہوتے ہیں، تحقیق—فوٹو: شٹر اسٹاک
زیادہ دور سیر کو جانے والے اور متعدد مقامات گھومنے والے افراد زیادہ تندرست ہوتے ہیں، تحقیق—فوٹو: شٹر اسٹاک

ایک حالیہ منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیر و سیاحت کرنے کے انسانی صحت پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جب کہ زیادہ دور جانے اور متعدد مقامات کو دیکھنے کے مزید فوائد ہوتے ہیں۔

اپنی نوعیت کی منفرد تحقیق میں سیر و سیاحت کے انسانی صحت پر پڑنے والے مثبت اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اس سے قبل ہونے والی متعدد تحقیقات میں ماہرین بتا چکے ہیں کہ قدرتی نظاروں میں وقت گزارنے اور گھومنے سے نہ صرف ذہنی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ اس سے آنکھوں کے امراض بھی بہتر ہوتے ہیں جب کہ جسمانی تندرستی بھی آتی ہے۔

تاہم اب برطانوی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیر و سیاحت کے بھی انسانی صحت پر متعدد نمایاں مثبت اثرات پڑتے ہیں اور انسان خوشگوار زندگی گزارنے لگتا ہے۔

’سائنس ڈائریکٹ‘ میں شائع تحقیق کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف کالج لندن سینٹر کی جانب سے سیر و سیاحت کے صحت پر پڑنے والے اثرات سے معلوم ہوا کہ جو لوگ زیادہ گھومتے پھرتے ہیں، وہ نہ صرف تندرست رہتے ہیں بلکہ وہ سماجی طور پر بھی بہتر زندگی گزارتے ہیں۔

مذکورہ تحقیق کے لیے ماہرین نے 2747 افراد سے سوالات کیے اور ان کی جانب سے سیر و سیاحت کرنے کے بعد ان کی صحت پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں سے سیاحت کے لیے مقامات کے انتخابات اور مقامات کی ان کے گھر سے دوری کو بھی تحقیق کا حصہ بنایا۔

ماہرین نے پایا کہ جو افراد اپنے گھر سے کم از کم 24 کلو میٹر دور کے مقامات دیکھنے کے لیے سفر کرتے ہیں ان کی صحت ان افراد کے مقابلے زیادہ بہتر ہوتی ہے جو سیاحت کے بجائے اپنے گھر کے ارد گرد زندگی گزارتے ہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ 24 کلو میٹر سے دور اور متعدد مقامات کو سیر کرنے والے افراد کی صحت ان افراد سے زیادہ بہتر ہوتی ہے جو 24 کلو میٹر دور تک کے مقامات کی سیر کرتے ہیں۔

ماہرین نے سیر و سیاحت کو لوگوں کی معاشی و سماجی زندگی سے بھی جوڑا اور کہا کہ جو لوگ نسبتا دور کے مقامات کی سیر کرتے ہیں، وہ معاشی طور پر بہتر ہوتے ہیں اور انہیں کسی طرح کی کوئی فکر نہ ہونے اور سیاحت کے لیے دور جانے سے زیادہ خوشی ہوتی ہے، جس وجہ سے ان کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024